نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 443 of 822

نزول المسیح — Page 443

۴۳۹ نزول المسيح روحانی خزائن جلد ۱۸ توریت کے فلسفہ کی ایک جڑھ مانی گئی ہے ایک اور کتاب میں سے چرائی گئی ہے جو موسیٰ کے وقت میں موجود تھی تو گویا ان لوگوں کے خیال میں موسیٰ اور عیسیٰ سب چورہی تھے۔ یہ تو انبیا علیہم السلام پر شک ۶۱ ) کئے گئے ہیں مگر دوسرے ادیبوں اور شاعروں پر نہایت قابل شرم الزام لگائے گئے ہیں۔ متنبی جو ایک مشہور شاعر ہے اس کے دیوان کے ہر ایک شعر کی نسبت ایک شخص نے ثابت کیا ہے کہ وہ دوسرے شاعروں کے شعروں کا سرقہ ہے۔ غرض سرقہ کے الزام سے کوئی بچا نہیں نہ خدا کی کتابیں اور نہ انسانوں کی کتابیں۔ اب تنقیح طلب یہ امر ہے کہ کیا در حقیقت ان لوگوں کے الزامات صحیح ہیں؟ اس کا جواب یہی ہے کہ خدا کے ملہموں اور وحی یا بوں کی نسبت ایسے شبہات دل میں لانا تو بدیہی طور پر بے ایمانی ہے اور لعنتیوں کا کام۔ کیونکہ خدائے تعالی کے لئے کوئی عار کی جگہ نہیں کہ بعض کتابوں کی بعض عبارتیں یا بعض فقرات اپنے ملہموں کے دل پر نازل کرے بلکہ ہمیشہ سے سنت اللہ اسی پر جاری ہے۔ رہی یہ بات کہ دوسرے شاعروں اور ادیبوں کی کتابوں پر بھی یہی اعتراض آتا ہے کہ بعض کی عبارتیں یا اشعار بلفظها يا بتغيّر ما بعض کی تحریرات میں پائے جاتے ہیں تو اس کا جواب جو ایک کامل تجربہ کی روشنی سے ملتا ہے یہی ہے کہ ایسی صورتوں کو بجز تو ارد کے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ جن لوگوں نے ہزار ہا جزیں اپنی بلیغ عبارت کی پیش کر دیں ان کی نسبت یہ ظلم ہو گا کہ اگر پانچ سات یا دس ہیں فقرات اُن کی کتابوں میں ایسے پائے جائیں کہ وہ یا اُن کے مشابہ کسی دوسری کتاب میں بھی ملتے ہیں تو اُن کی ثابت شد و لیاقتوں سے انکار کر دیا جائے اسی طرح اُن لوگوں کو انصاف سے دیکھنا چاہیے کہ اب تک ہماری طرف سے بائیں کرتا ہیں عربی فصیح بلیغ میں بطلب مقابلہ تصنیف و شائع ہو چکی ہیں اور عربی کے اشتہارات اس کے علاوہ ہیں اور کتابوں کے نام یہ ہیں۔ تبلیغ نور الحق حصہ اول، نور الحق حصہ ثانی، اتمام المجد، خطبه البامیه التبدی، انجاز المسیح، کرامات الصادقین ، سر الخلافه، ۱۴ ۱۶ انجام آنتقم، نجم البدى بن الرحمن جماعة البشرى بتفه بغداد، البلاغ ترغيب المومنين ، لجة النور ۱۸ 19 ۲۱ ۲۰ رساله عربيه حقيقة المهدى، رسالة الطاعون، القصائد قصیدہ رساله هذا، ایک رسالہ عربی بطور خط ہمراہ تم اُردو ممانعت جہاد مورخہ ۷ جون ۱۹۰۰ء