نورالحق حصہ دوم — Page 222
روحانی خزائن جلد ۸ ۲۲۲ نور الحق الحصة الثانية تــوبـوا مــن الـهـفـوات يغفر ذنبكم واللهُ بَر واسع الغفران اپنی لغزشوں سے تو بہ کرو تا تمہارے گناہ بخشے جاویں اور خدا تعالیٰ نکوکار وسیع المغفرت ہے قد جاء مَهْدِيكم وظهرت آيةٌ فاسـعـوا بـصــدق القلب يا فتیانی تمہارا مہدی آگیا اور نشان ظاہر ہو گیا سو اے میرے جوانوں دلی صدق سے کوشش کرو عندى شهادات فهل من مؤمن نور يرى الداني فهل من داني میرے پاس گواہیاں ہیں پس کوئی ایمان لانے والا ہے ایک نور ہے جو زد یک آنے والا اس کو دیکھتا ہے پس کیا کوئی نزدیک آنے والا ہے ظهرت شهادات فبعد ظهورها ما عذركم في حضرة السلطان | گواہیاں : ظاہر ہو گئیں سو ان کے ظہور کے بعد اللہ تعالیٰ کی جناب میں کیا عذر کرو گے هذا أوان النصر من رب السما ذى مُصْمِياتٍ مُوبق الفتان یہ رب السماء کی طرف سے مدد کا وقت ہے جس کے تیر خطا نہیں کرتے اور فتنہ انگیز کو ہلاک کرتا ہے نزلت ملائكة السماء لنصرنا رَغَبَ الـعـدا من عسكر روحانی | ہماری مدد کے لئے آسمان سے فرشتے اتر آئے لشکر روحانی دخلت بروق الدين في أرض العدا وبدا الهدى كالدرر في اللمعان دین کی روشنی دشمنوں کی زمین میں داخل ہوگئی اور ہدایت چمکنے والے موتیوں کی طرح ظاہر ہوگئی أفترقبون كظالمين جهالةً رجلا حريص السفك والإثخان کیا تم ظالموں کی طرح محض اپنی جہالت ۔ ایسے آدمی کی انتظار کرتے ہو جو خونریزی کا حریص اور بہت خونریز ہو لستم بأهل للمعارف والهدى فتلاعبـوا بـالـديـن كالصبيان | تم اس بات کے اہل نہیں ہو جو معارف اور ہدایت تمہیں معلوم ہو بچوں کی طرح دین کے ساتھ کھیلتے رہو سے سو دشمن ڈر گئے لا تعرفون نكات صحفِ إلهنا تتلون ألـفــــاظـا بـغير معاني تم ہمارے خدا کے صحیفوں میں جو معارف ہیں ان کو پہچانتے نہیں اور الفاظ کو بغیر معانی کے پڑھتے ہو قد جئتكم مثل ابن مريم غربةً حق وربّى يسمعنُ ويراني میں ابن مریم کی طرح غریب ہو کر تمہارے پاس آیا ہوں یہ حق ہے اور میرا رب سنتا ہے اور دیکھ رہا ہے