نورالقرآن نمبر 2

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 416 of 581

نورالقرآن نمبر 2 — Page 416

روحانی خزائن جلد ۹ ۴۱۴ نور القرآن نمبر ۲ تمہارے ہاتھ میں ہے ایک جھوٹی انجیل ہے خیر اب ہمارے وار سے بھی خالی نہ جاؤ اور جو نیچے لکھتا ہوں اس کا جواب دو ۔ ورنہ اگر کچھ دیا ہے تو عیسائی مذہب سے تو بہ کرو ۔ اعتراض یہ ہے کہ جس حالت میں بقول آپ کے وہ تعلیم خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہو سکتی کہ جو ایمان کے چھپانے والے کو اس کی تو بہ اور اعمال صالحہ اور صبر اور ثبات کے بعد معافی کا وعدہ دے اور رحمت الہی سے رڈ نہ کرے تو پھر انجیل کی تعلیم کس قدر سچائی سے دور ہوگی جس نے پطرس کو باوجود اس کی نہایت مکر وہ بد اعمالی اور دروغ گوئی اور سخت انکار اور جھوٹی قسم اور مسیح پر لعنت بھیجنے اور ایمان ☆ ۲۵ کو پوشیدہ کرنے کے پھر قبول کر لیا آپ کا اعتراض تو صرف اتنا تھا کہ قرآن نے ایسے لوگوں کو بھی اسلام سے رد نہیں کیا جو کسی خوف سے اسلام کا زبان سے انکار کر دیں مگر انجیل نے تو اس بارے میں حد کر دی کہ ایسے شخص کو بھی پھر قبول کر لیا جس نے نہ صرف ایمان کو پوشیدہ کیا بلکہ صاف انکار کیا اور اپنے جھوٹ کو سچ ظاہر کرنے کے لئے قسم کھائی ۔ بلکہ یسوع صاحب پر لعنت بھی بھیجی اور اگر کہو کہ انجیل کی تعلیم نے اس کو قبول نہیں کیا بلکہ وہ اب تک مردود اور ایمان سے خارج ہے تو اس عقیدہ کا اشتہار دے دو ۔ اب کہو قرآن پر اعتراض کرنے سے کچھ سزا پائی یا نہیں ۔ ا نوٹ : گواہی کا چھپانا اور دل میں رکھنا تو در کنار عیسائی تو انجیل کے مرتدوں کو بھی ایمان لانے پر پھر واپس لے لیتے ہیں ۔منہ