نورالقرآن نمبر 2 — Page 402
روحانی خزائن جلد ۹ ۴۰۰ نور القرآن نمبر ۲ ہزار ہا آدمی ان جھوٹے بہتانوں کو سن کر مرتد ہو گئے مگر ان کے خیال میں ہنوز کسی احسن انتظام کی ضرورت نہیں ۔ یا الہی یہ لوگ کیوں اندھے ہو گئے ۔ مجھے کچھ سبب معلوم نہیں ہوتا کیوں بہرے ہو گئے ۔ مجھے کچھ بھی پتہ نہیں لگتا ۔ اے قا در خدا اے حامی دین مصطفیٰ تو ان کے دلوں کے جذام کو دور کر ۔ ان کی آنکھوں کو بینائی بخش کہ تو جو چاہتا ہے کرتا ہے تیرے آگے کوئی بات ان ہونی نہیں ۔ ہم تیری رحمتوں پر بھروسہ رکھتے ہیں تو کریم اور قادر ہے ۔ پیارے ناظرین ایک اور الجو بہ بھی سنو کہ یہ لوگ اپنے اشتہار میں لکھتے ہیں کہ اس قسم کا قانون پاس کرنا کہ کو ئی شخص کسی مذہب پر ایسا اعتراض نہ کرے جو خود اس پر وارد ہوتا ہو یہ صرف ہمارے ماخوذ کرانے کے لئے ہے ۔ او ظالم مولویو! تم مطمئن رہو کہ ہم تمہارے جھوٹ اور بہتان کی وجہ سے تم پر ہر گز نالش نہیں کریں گے یہاں تک کہ اس دنیا سے گذر جائیں گے لیکن برائے خدا اپنی خیانتوں سے اسلام پر ظلم مت کرو ۔ یہ بات بالکل سچ ہے کہ اسلام پر جس قدر عیسائی مذہب اور دوسروں کی طرف سے اعتراض ہور ہے ہیں وہ اعتراض ان کی کتابوں پر بھی وارد ہوتے ہیں ۔ پس ظاہر ہے کہ اگر قانون کا رعب درمیان ہوگا تو ایسے اعتراض آئندہ نابود ہو جائیں گے اور جو پہلے کر چکے ان کی قلعی کھل جائے گی اور اس طریق سے اسلام کا چہرہ روشن سب کو نظر آ جائے گا اور تمام دھوکا دینے والوں کی کارستانیاں مٹ جائیں گی سوتم بیچ کو مت چھپاؤ بے ایمانی مت اختیار کرو، اس سے ڈرو جس کا غضب ایک کھا جانے والی آگ ہے ۔