نشانِ آسمانی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 422 of 598

نشانِ آسمانی — Page 422

روحانی خزائن جلد۴ ۴۲۲ نشان آسمانی مگر ان کے لئے جو دیکھ سکتے ہیں۔ اے سخت اسیر بدگمانی وے بستہ کمر به بدزبانی سوزم که چسان شوی مسلمان و این طرفه که کافرم بخوانی تبلیغ روحانی لَهُمُ الْبُشْرَىٰ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا اگر خود آدمی کامل نباشد در تلاش حق خدا خود راه نماید طلب گار حقیقت را یہ بات قرآن کریم اور حدیث نبوی سے ثابت ہے کہ مومن رویا صالحہ مبشرہ دیکھتا ہے اور اس کے لئے دکھائی بھی جاتی ہیں۔ بالخصوص جب کہ مومن لوگوں کی نظر میں مطرود اور مخذول اور ملعون اور مردود اور کافر اور دجال بلکہ اکفر اور شر البریہ ہو۔ اس کوفت اور شکست خاطر کے وقت میں جو کچھ مکالمات نیر از لطف و احسان خدا تعالی کی طرف سے مومن کے ساتھ واقعہ ہوتے ہیں اس کو کون جانتا ہے۔ رحمت خالق که حراز اولیاست ہست پنہان زیر لعنت ہائے خلق یہ عاجز خدائے تعالیٰ کے احسانات کا شکر ادا نہیں کر سکتا کہ اس تکفیر کے وقت میں کہ ہر ایک طرف سے اس زمانہ کے علماء کی آوازیں آرہی ہیں کہ لست مومنا اللہ جل شانہ کی طرف سے یہ ندا ہے کہ قل اني أُمِرُت وانا اوّل المؤمنین ایک طرف حضرات مولوی صاحبان کہہ رہے ہیں کہ کسی طرح اس شخص کی بیخ کنی کرو اور ایک طرف الہام ہوتا ہے يتربصون علیک الدوائر عليهم دائرة السّوء اور ایک طرف وہ کوشش کر رہے ہیں کہ اس