منن الرحمٰن — Page 144
روحانی خزائن جلد ۹ ۱۴۴ منن الرحمن (۱۷) کی زبانیں ہمارے پاس جمع ہو گئیں میں کبھی اس کو فراموش نہیں کروں گا کہ اس عظیم الشان کام میں ہمارے مخلص دوستوں نے وہ مدد دی جو میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن کے ذریعہ سے میں اس کا اندازہ بیان کرسکوں اور میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ یہ ان کی محنتیں قبول فرما دے اور ان کو اپنے لئے قبول کر لیوے اور گندی زیست سے ہمیشہ دور اور محفوظ رکھے اور اپنا انس اور شوق بخشے اور ان کے ساتھ ہو آمین ثم آمین۔ ان احباب کے نام نامی یہ ہیں۔ (۱) اخویم حکیم مولوی نور دین صاحب بھیروی (۲) اخویم مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی (۳) اخویم منشی غلام قادر صاحب سیالکوٹی (۴) خویم خواجہ کمال الدین صاحب بی۔ اے لاہوری (۵) اخویم مرزا خدا بخش صاحب اتالیق (۶) اخویم مفتی محمد صادق صاحب بھیروی نواب محمد علی خان صاحب کوٹلہ مالیر (۸) اخویم میاں محمد خان صاحب کپورتھلہ ریاست (۷) اخویم منشی غلام محمد صاحب سیالکوٹی اور خدا تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ کس کی کوششیں اس کام میں زیادہ ہیں اور وہ کسی مخلص کی محنت کو ضائع نہیں کرے گا مگر جہاں تک ہمارا علم اور رویت ہمیں جتلاتا ہے وہ یہ ہے کہ سب سے زیادہ کوشش اخویم حکیم مولوی نور دین صاحب اور اخویم مولوی عبدالکریم صاحب کی ہیں جو تمام تعلقات چھوڑ کر کئی مہینوں سے اس کام کے لئے میرے پاس موجود ہیں اور حضرت مولوی نور دین صاحب نے نہ صرف اتنی ہی مدد دی بلکہ اس کام کے لئے عمدہ عمدہ کتابیں انگریزی اپنی قیمت سے خرید کر منگوا دیں اور اسی مطلب کے لئے قیمتی کتابوں کا ذخیرہ اکٹھا کیا۔ جزاهم اللہ خیرا۔ والله لا يضيع اجر المحسنین۔ امین