مسیح ہندوستان میں

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 58 of 769

مسیح ہندوستان میں — Page 58

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۸ مسیح ہندوستان میں ۵۲ کے زخم چند روز میں ہی اچھے ہو گئے۔ اور اس قدر طاقت آگئی کہ آپ تین روز میں یروشلم سے جلیل کی طرف ستر کوس تک پیادہ پاگئے ۔ پس اس دوا کی تعریف میں اس قدر کافی ہے کہ مسیح تو اوروں کو اچھا کرتا تھا مگر اس دوا نے میسیج کو اچھا کیا۔ اور جن طب کی کتابوں میں یہ نسخہ لکھا گیا وہ ہزار کتاب سے بھی زیادہ ہیں۔ جن کی فہرست لکھنے سے بہت طول ہوگا اور چونکہ یہ نسخہ یونانی طبیبوں میں بہت مشہور ہے اس لئے میں کچھ ضرورت نہیں دیکھتا کہ تمام کتابوں کے نام اس جگہ لکھوں محض چند کتابیں جو اس جگہ موجود ہیں ذیل میں لکھ دیتا ہوں۔ فہرست ان طبی کتابوں کی جن میں مرہم عیسی کا ذکر ہے اور یہ بھی ذکر ہے کہ وہ مرہم حضرت عیسی کے لئے یعنی ان کے بدن کے زخموں کے لئے بنائی گئی تھی۔ قانون شیخ الرئیس بوعلی سینا جلد ثالث صفحہ نمبر ۱۳۳- شرح قانون علامه قطب الدین شیرازی جلد ثالث - كامل الصناعة تصنيف على بن العباس المجوسی جلد دوم صفحه ۲۰۲ - کتاب مجموعه بقائی مصنفه محمود محمد اسماعیل مخاطب از خاقان بخطاب پدر محمد بقا خان جلد ۲ صفحہ ۴۹۷ ۔ کتاب تذکرۃ اولوالالباب مصنفہ شیخ داؤد الضرير الانطا کی صفحه ۳۰۳۔ قرابادین رومی مصنفہ قریب زمانہ حضرت مسیح جس کا ترجمہ مامون رشید کے وقت میں عربی میں ہوا امراض جلد ۔ کتاب عمدة المحتاج مصنفہ احمد بن حسن الرشیدی الحکیم اس کتاب میں مرہم عیسی وغیرہ ادویہ سو کتاب میں سے بلکہ اس سے بھی زیادہ کتابوں میں سے لکھی گئی ہیں۔ اور وہ تمام کتا بیں فرینچ زبان میں تھیں ۔ کتاب قرابادین فارسی مصنفہ حکیم محمد اکبر ارزانی امراض جلد کتاب شفاء الاستقام جلد دوم صفحه ۲۳۰ - کتاب مرآة الشفا مصنفہ حکیم نتھو شاہ نسخہ قلمی امراض جلد ۔ ذخیرہ خوارزم شاہی امراض جلد - شرح قانون گیلانی