مسیح ہندوستان میں — Page xix
05 نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم تعارف (از حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس) یہ روحانی خزائن کی پندرھویں جلد ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب ۱۔’’‘‘ ۲۔’’ستارۂ قیصرہ‘‘ ۳۔’’تریاق القلوب‘‘ ۴۔’’تحفہ غزنویہ‘‘ اور روئداد جلسہ دعاء‘‘ پر مشتمل ہے۔یہ کتاب آپ نے اپریل ۱۸۹۹ ء میں تصنیف فرمائی اور اس کی عام اشاعت پہلی بار ۲۰؍ نومبر ۱۹۰۸ء کو ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا ایک عظیم الشان مقصد احادیث میں کسر صلیب یعنی صلیبی عقیدہ کا جس پر موجودہ عیسائیت کی بنیا د ہے باطل ثابت کرنا بیان کیا گیا ہے۔اور وہ عقیدہ یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر مر کر انسانوں کے لئے لعنتی بنے تا وہ انہیں شریعت کی لعنت سے آزاد کریں۔چنانچہ پولوس لکھتا ہے:۔’’مسیح جو ہمارے لئے لعنتی بنا۔اس نے ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے چھڑایا کیونکہ لکھا ہے کہ جو کوئی لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لعنتی ہے۔‘‘(گلتیوں باب۳ آیت۱۳) اور لکھا ہے :۔’’اگر مسیح ( مُردوں سے) نہیں جی اُٹھا تو ہماری منادی بھی بے فائدہ اور تمہارا ایمان