مسیح ہندوستان میں — Page 109
109 الحمد للہ والمنّہ کہ یہ رسالہ مبارکہ جس میں حضرت ملکہ معظمہ قیصرہ دام اقبالہا کی برکات کا ذکر ہے اور یہ بیان ہے کہ جناب ملکہ ممدوحہ کے عہد عدالتِ مہد میں اور اُن کے نہایت روشن ستارہ کی تاثیر سے انواع اقسام کی زمینی اور آسمانی برکتیں ظہور میں آئی ہیں منطبع ہوکر انہی وجوہ کی مناسبت سے نام اس کا ستارہ قیصرہ رکھا گیا اور یہ رسالہ مطبع ضیاء الاسلام قادیان میں باہتمام حکیم فضل دین صاحب مالک مطبع کے چھپ کر ۲۴؍ اگست ۱۸۹۹ ء کو شائع ہوا