لیکچر لدھیانہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 329 of 597

لیکچر لدھیانہ — Page 329

روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۲۹ رسالہ الوصیت وہ زاد جلد تر جمع کرو کہ کام آوے۔ میں یہ نہیں چاہتا کہ تم سے کوئی مال لوں اور اپنے قبضہ میں کرلوں بلکہ تم اشاعت دین کے لئے ایک انجمن کے حوالہ اپنا مال کرو گے اور بہشتی زندگی پاؤ گے۔ بہتیرے ایسے ہیں کہ وہ دنیا سے محبت کر کے میرے حکم کو ٹال دیں گے مگر بہت جلد دنیا سے جدا کئے جائیں گے تب آخری وقت میں کہیں گے هَذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ لا والسلام على من اتبع الهدى الراقم خاکسار میرزا غلام احمد خدا تعالی کی طرف سے مسیح موعود ۶ / جنوری ۱۹۰۶ء يس : ۵۳