لیکچر لدھیانہ — Page 245
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۲۴۷ لیکچر سیالکوٹ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ سے ثابت ہے ۔ خدا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بہت بہت اجر دے جو اس اجماع کے موجب ہوئے اور ممبر پر چڑھ کر اس آیت کو پڑھ سنایا۔ اخیر پر ہم اس گورنمنٹ انگریزی کا سچے دل سے شکر کرتے ہیں جس نے اپنی کشادہ دلی سے ہمیں مذہبی آزادی عطا فرمائی۔ یہ آزادی جس کی وجہ سے ہم نہایت ضروری دینی علوم کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں یہ ایسی نعمت نہیں ہے جس کی وجہ سے معمولی طور پر ہم اس گورنمنٹ کا شکر کریں بلکہ تہ دل سے شکر کرنا چاہیے اگر یہ گورنمنٹ عالیہ ہمیں کئی لاکھ کی جاگیر دیتی مگر یہ آزادی نہ دیتی تو ہم سچ سچ کہتے ہیں کہ وہ جا گیر اس کے (۵۸) برابر نہ تھی کیونکہ دنیا کا مال فانی ہے مگر یہ وہ مال ہے جس کو فنا نہیں ۔ ہم اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہیں کہ اس محسن گورنمنٹ کے بچے دل سے شکر گذار ہیں کیونکہ جو انسان کا شکر نہیں کرتا وہ خدا کا بھی نہیں کرتا ۔ نیک انسان وہی ہے کہ جیسے خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہے اس انسان کا بھی شکر کرے جس کے ذریعہ اس منعم حقیقی کی کوئی نعمت اُس کو پہنچی ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى۔ الراقم میرزا غلام احمد قادیانی یکم نومبر ۱۹۰۴ ء روز سه شنبه سیالکوٹ آل عمران : ۱۴۵