لیکچر لاہور

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 158 of 597

لیکچر لاہور — Page 158

۱۵۶ روحانی خزائن جلد ۲۰ لیکچر لاہور يَتِيمًا وَ أَسِيرًا إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاء وَلَا شُكُورًا یعنی کامل راستباز جب غریبوں اور یتیموں اور اسیروں کو کھانا دیتے ہیں تو محض خدا کی محبت سے دیتے۔ ہیں نہ کسی اور غرض سے دیتے ہیں اور وہ انہیں مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ یہ خدمت خاص خدا کے لئے ہے۔ اس کا ہم کوئی بدلہ نہیں چاہتے اور نہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا شکر کرو۔ اور پھر سزا جزا کے بارے میں فرمایا ۔ جَزَؤُا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا ۚ فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ یعنی بدی کا بدلہ اسی قدر بدی ہے۔ دانت کے عوض دانت اور آنکھ کے عوض آنکھ اور گالی کے عوض گالی اور جو شخص معاف کر دے مگر ایسا معاف کرنا جس کا نتیجہ کوئی اصلاح ہو نہ کوئی خرابی یعنی جس کو معاف کیا گیا ہے وہ کچھ سدھر جائے اور بدی سے باز آجائے تو اس شرط سے معاف کرنا انتقام سے بہتر ہوگا اور معاف کرنے والے کو اس کا بدلہ ملے گا۔ یہ نہیں کہ ہر ایک محل بے محل میں ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری بھی پھیر دی جائے ۔ یہ تو دور از حکمت ہے۔ اور بعض اوقات بدوں سے نیکی کرنا ایسا مضر ہو جاتا ہے کہ گویا نیکوں سے بدی کی ہے۔ اور پھر فرمایا: اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَانَهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ کے یعنی اگر کوئی تجھ سے نیکی کرے تو تو اس سے زیادہ نیکی کر اور اگر تو ایسا کرے گا تو مابین تمہارے اگر کوئی عداوت بھی ہوگی تو وہ ایسی دوستی سے بدل جائے گی کہ گویا وہ شخص ایک دوست بھی ہے اور رشتہ دار بھی ۔ اور فرمایا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا لَا يَسْخَرُ قَوْمُ مِنْ قَوْمٍ عَلَى أنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقُكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيْمَانِ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِن الْأَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوا قَوْلَ النُّورِ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا * وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا یعنی چاہیے کہ ایک تمہارا دوسرے کا گلہ مت کرے۔ کیا تم پسند کرتے ہو کہ مردے بھائی کا گوشت 1 کھاؤ۔ اور چاہیے کہ ایک قوم دوسری قوم پر جنسی نہ کرے کہ ہماری اونچی ذات اور ان کی کم ہے۔ ل الدهر : ١٠٩ ) الشورى ۴۱ ۳ حم السجدة : ۳۵ ۲ الحجرات : ۱۳ الحجرات: ١٢ الحجرات :١٤ ك الحجرات: ۱۲ الحج : ۳۱ و الاحزاب : ا ا ال عمران: ۱۰۴