کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 366 of 630

کتاب البریہ — Page 366

روحانی خزائن جلد ۱۳ اس تجویز سے انشاء اللہ بندگان خدا کو بہت فائدہ ہوگا ۔ اور مسلمانوں کے دل کثرت شواہد سے ایک طرف تسلی پا کر فتنہ سے نجات پا جائیں گے ۔ اور آثار نبویہ میں بھی اسی طرح معلوم ہوتا ہے کہ اول مہدی آخر الزمان کی تکفیر کی جائے گی۔ اور لوگ اس سے دشمنی کریں گے۔ اور نہایت درجہ کی بدگوئی سے پیش آئیں گے۔ اور آخر خدا تعالیٰ کے نیک بندوں کو اس کی سچائی کی نسبت بذریعہ رویا والہام وغیرہ اطلاع دی جائے گی ۔ اور دوسرے آسمانی نشان بھی ظاہر ہوں گے ۔ تب علماء وقت طوعاً وکر ہا اس کو قبول کریں گے ۔ سواے عزیز و اور بزرگو برائے خدا عالم الغیب کی طرف توجہ کرو ۔ آپ لوگوں کو اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ میرے اس سوال کو مان لو۔ اس قدیر ذوالجلال کی تمہیں سو گند ہے کہ اس عاجز کی یہ درخواست رد مت کرو۔ عزیزان مے دہم صد بار سوگند بروئے حضرت دادار سوگند که در کارم جواب از حق بجوئید محبوب دل ابرار سوگند نہ هذا ما اَرَدْنا لازالة الدُّجى والسلام على من اتبع الهدى الملتمس خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپورہ ۔ پنجاب ۱۵؍ جولائی ۱۸۹۷ء مطبوعه ضياء الاسلام پریس قادیان