کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 273 of 630

کتاب البریہ — Page 273

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۲۷۳ کتاب البرية ہوئی اور زیادہ حال دریافت کرنا ضروری ہے۔ ہم نے ڈاکٹر کلارک صاحب سے قبل اس کے کہ وہ ( ۲۳۸ جائیں دریافت کیا کہ کس طرح عبدالحمید کو ہم بلائیں ۔ انہوں نے نہال چند منشی کا پتہ دیا کہ اس کو لکھ کر بلا لیں۔ ۱۴ تاریخ کو محمد بخش ڈپٹی انسپکٹر بٹالہ مسانیاں سے واپس بٹالہ آیا اور ہم نے اس کو نہال چند کے پاس معہ ایک چٹھی کے بھیجا۔ جب وہ عبدالحمید کولا یا ہمارے پاس بہت کام تھا۔ ہم نے محمد بخش ڈپٹی انسپکٹر کو حکم دیا کہ اس لڑکے کو باہر درخت کے نیچے اپنے زیر نگرانی رکھو۔ انسپکٹر صاحب جلال الدین کو بھی حکم دیا تھا کہ حفاظت رکھو۔ ہم کو علم ہے کہ یہ دونوں افسر قادیاں والے مرزا صاحب کے ہر گز مرید نہیں ہیں۔ جب کام سے ہم فارغ ہوئے ۔ ہم نے عبد الحمید کو بلوایا۔ درخت کے نیچے جہاں وہ بیٹھے ہوئے تھے۔ ہم دیکھ سکتے تھے۔ قریب دو گھنٹہ کے بعد ہم نے صرف عبدالحمید کو بلوایا تھا۔ دونوں افسر اس کو لائے تھے۔ قبل اس کے کہ عبدالحمید کو لاویں انسپکٹر صاحب نے ہم سے کہا کہ اگر فرصت نہیں ہے تو عبدالحمید کو واپس انار کلی بھیج دیا جاوے کیونکہ وہ جانا چاہتا ہے اور مقدمہ کی بابت کچھ اصلیت ظاہر نہیں کرتا۔ ہم نے تب کہا کہ اس کو ہمارے رو بروئے حاضر کرو۔ جب وہ آیا تو وہی کہانی اس نے بیان کی جو پہلے مرزا صاحب کے اس کو امرتسر برائے قتل ڈاکٹر کلارک صاحب بھیجنے کی نسبت بیان کی تھی ۔ ہم نے دو صفحے لکھے اور اس کو کہا کہ ہم اصلیت صرف دریافت کرنا چاہتے ہیں ناحق وقت کیوں ضائع کرتے ہو۔ اس اس تمام تحقیق سے ثابت ہوا کہ عیسائیوں نے یسوع کا معہ جسم اٹھایا جانا قرار دے کر اپنے عقیدہ کو ۲۳۸ غلطیوں اور تناقضوں سے پر کر دیا ہے اور اصل بات یہی ہے کہ اس کی فقط روح خدا تعالے کی طرف اٹھائی گئی اور وہ بھی صلیب سے ایک مدت دراز کے بعد۔ اور اس تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ یسوع کا خدا کی طرف اٹھائے جانا جو اس کے خدا ہونے کی دلیل ٹھہرائی گئی ہے یہ سراسر بیہودگی اور حماقت ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ جب یہودی لوگ اپنے زعم میں حضرت مسیح کو مصلوب کر چکے تو انہوں نے ہر روز عیسائیوں کو