کتاب البریہ — Page 255
روحانی خزائن جلد ۱۳ ۲۵۵ جولوگ مرزا صاحب کے پیرو ہیں ان کی تعداد بموجب ایک فہرست کے بقدر ما ے یا اس کے قریب ہے۔ سوال۔ سوائے ان مریدان کے اور مسلمان لوگ مرز اصاحب کے ہندوستان میں بر خلاف ہیں۔ ( عدالت نے سوال نا منظور کیا) عبدالحمید کو ۸ یا ۹ اگست ۹۷ کو دیکھا تھا ایک عیسائی اس کو ساتھ لئے جاتا تھا۔ بٹالہ میں میں ڈاکٹر کلارک صاحب کی کوٹھی پر نہیں گیا۔ پیشگوئی ہو یا نہ ہو کلارک صاحب کے مرنے سے مرزا صاحب فائدہ اٹھائیں گے۔ میرے مرنے سے بھی مرزا صاحب کو فائدہ ہوگا۔ میں عیسائیت کے بڑا برخلاف ہوں۔ بقلم محمد حسین سنایا گیا درست تسلیم ہوا۔ دستخط حاکم وہ مسیح موعود تم ہی ہو؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جس زمانہ اور جس ملک اور جس قصبہ میں مسیح موعود کا ظاہر ہونا قرآن شریف اور احادیث سے ثابت ہوتا ہے اور جن افعال خاصہ کو مسیح کے وجود کی علت غائی ٹھہرایا گیا ہے اور جن حوادث ارضی اور سماوی کو مسیح موعود کے ظاہر ہونے کی علامات بیان فرمایا گیا ہے اور جن علوم اور معارف کو مسیح موعود کا خاصہ ٹھہرایا گیا ہے، وہ سب باتیں اللہ تعالیٰ نے مجھے میں اور میرے زمانہ میں اور میرے ملک میں جمع کر دی ہیں اور پھر زیادہ تر اطمینان کے لئے آسمانی تائیدات میرے شامل حال کی ہیں ۔ چوں مراحکم از پنے قوم مسیحی داده اند مصلحت را ابن مریم نام من بنهاده اند آسماں با رد نشان الوقت میگوید زمین این دو شاہد از پئے تصدیق من استادہ اند اب تفصیل اس کی یہ ہے کہ اشارات نص قرآنی سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ہیں اور آپ کا سلسلہ خلافت حضرت موسیٰ کے سلسلہ خلافت سے بالکل مشابہ ہے ۔ اور جس طرح حضرت موسیٰ کو وعدہ دیا گیا تھا کہ آخری زمانہ میں (۲۲) یعنی جبکہ سلسلہ اسرائیلی نبوت کا انتہا تک پہنچ جائے گا اور بنی اسرائیل کئی فرقے ہو جائیں گے اور ایک دوسرے کی تکذیب کرے گا یہاں تک کہ بعض بعض کو کافر