کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 157 of 630

کتاب البریہ — Page 157

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۱۵۷ ترجمہ چٹھہ انگریزی بعد الت اے ای مارٹینو صاحب بہادر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع امرتسر مستغيث جرم مستغاث علیہ قیصره بند زیر دفعہ ۱۰۷ میرزا غلام احمد صاحب ساکن موضع قادیاں تحصیل بٹالہ ضلع میرزا غلام احمد ضابطہ فوجداری گورداسپوره بیان عبدالحمید میں سلطان محمود کا بیٹا ہوں جو جہلم میں رہتا تھا۔ مجھے امرتسر آئے انہیں میں دن گذرے ہیں۔ میرزا غلام احمد صاحب ساکن قادیاں ضلع گورداسپور نے مجھے اپنے گھر بلایا۔ اور مجھ سے گفتگو کی۔ اس نے مجھے کہا کہ امرتسر میں ڈاکٹر کلارک کے پاس جا کر اس کو کسی نہ کسی طرح ۱۳۰ ) قتل کروں وہ مجھے پہلے سے جانتا تھا۔ لیکن اس نے مجھے اس امر کے متعلق اُس خاص دن کہا۔ میں گئے ۔ ہا سے گئے ۔ اور صدہا پرانے افسانوں کے ذریعہ سے کراماتی کرکے مانے جاتے ہیں ۔ مگر اصل بات یہ ۱۳۹۶ ) ہے کہ سچا کراماتی وہی ہے جس کی کرامات کا دریا کبھی خشک نہ ہو سو وہ شخص ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ خدا تعالیٰ نے ہر ایک زمانہ میں اس کامل اور مقدس کے نشان دکھلانے کے لئے کسی نہ کسی کو بھیجا ہے اور اس زمانہ میں مسیح موعود کے نام سے مجھے بھیجا ہے۔ دیکھو! آسمان سے نشان ظاہر ہو رہے ہیں اور طرح طرح کے خوارق ظہور میں آ رہے ہیں اور ہر ایک حق کا طالب ہمارے پاس رہ کر نشانوں کو دیکھ سکتا ہے گو وہ عیسائی ہو یا یہودی یا آریہ ۔ یہ سب برکات ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیں۔ محمد است امام و چراغ ہر دو جہاں محمد است فروزنده زمین و زماں خدا نه گویمش از ترس حق مگر بخدا خدا نماست وجودش برائے عالمیاں اور میں کئی مرتبہ ظاہر کر چکا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے چودھویں صدی کے سر پر