کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xix of 630

کتاب البریہ — Page xix

05 نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم تعارف (از حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس) روحانی خزائن کی یہ تیرھویں جلد ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتب ، البلاغ یا فریاد درد اور ضرورۃ الامام پر مشتمل ہے۔کتاب البریّہ یہ کتاب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے مقدمہ اقدامِ قتل کے فیصلہ کے بعد جو ڈاکٹر پادری ہنری مارٹن کلارک نے دیگر پادریوں کی سازش سے آپ کے خلاف دائر کیا تھا، تصنیف فرمائی۔اور ۲۴؍ جنوری ۱۸۹۸ ؁ء کو شائع ہوئی۔یہ کتاب ایک نہایت عظیم الشان نشان الٰہی کی حامل ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منجانب اﷲ ہونے کی زبردست دلیل ہے۔اِس میں آپ نے علاوہ روئیدادِ مقدمہ مذکورہ کے عیسائی عقائد کی نہایت لطیف انداز میں ایسی تردید کی ہے جس کا جواب ممکن نہیں اور اس الزام کا بھی تفصیلی جواب دیا ہے جو پادریوں کی طرف سے دورانِ مقدمہ میں آپ پر لگایا گیا تھا لیکن آپ کو اِس الزام کے جواب دینے کا کوئی موقع نہ تھا۔وہ الزام یہ تھا کہ آپ نے حضرت عیسیٰ ؑ کے حق میں اپنی کتابوں میں سخت الفاظ استعمال کئے ہیں۔اور عیسائیوں کے خلاف اشتعال انگیز اور نفرت آمیز سخت کلامی پر مشتمل تحریریں لکھی ہیں۔اس الزام کی تردید کرتے ہوئے آپؑ نے بطور نمونہ پادریوں کی اُن بے ادبیوں اور گالیوں اور توہین آمیز کلمات کا بھی ذکر