کتاب البریہ — Page 110
روحانی خزائن جلد ۱۳ 11 + تحریروں کے لاکھوں انسانوں کو اس پیشگوئی کی خبر دے گیا۔ یہ پہلا نشان تھا جو میری تائید میں ظاہر ہوا۔ پھر دوسرانشان خسوف کسوف کا نشان تھا جو رمضان میں ہوا اور کوئی ثابت نہ کر سکا جو مجھ سے پہلے کبھی کسی مدعی مہدویت کے وقت رمضان میں کسوف خسوف ہوا۔ پس یہ نشان بھی خدا تعالیٰ کی حجت تھی جو مولویوں پر پوری ہوئی۔ تیسرانشان ستارہ ذو السنین کا نکلنا تھا۔ یہ وہ ستارہ تھا جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وقت میں نکلا تھا اور خبر دی گئی تھی کہ پھر مسیح موعود کے وقت میں نکلے گا۔ چوتھا نشان آتھم کا شرط کے موافق بچنا اور پھر دوسری پیشگوئی کے موافق فوت ہو جانا تھا۔ پانچواں نشان پیشگوئی کے موافق مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری کا فوت ہونا تھا۔ چھٹانشان پیش گوئی کے مطابق لیکھرام کا مارا جانا تھا۔ ساتواں نشان وہ پیشگوئی تھی جو جلسہ مہوتسو سے کچھ پہلے میں نے اپنے مضمون کے بالا رہنے کے بارے میں کی تھی۔ آٹھواں نشان کلارک کے مقدمہ کے بارے میں تھا جس کی کئی سو آدمیوں کو پہلے سے خبر دی گئی تھی کہ ایک مقدمہ ہوگا اور پھر بریت ہوگی۔ نواں نشان خود محمد حسین کے ذلیل ہونے کا تھا جو بموجب پیشگوئی إِنِّی مهینٌ مَنْ أَراد اهانتک اُس کو سنایا گیا اور ایسا ہی اور کئی نشان تھے جو محمد حسین نے بچشم خود دیکھے اگر اس میں سعادت کا پیج ہوتا تو اس کو خدا نے نہایت موقعہ دیا تھا کہ وہ اس آسمانی سچائی کو قبول کرتا مگر اس نے دنیا کو آخرت پر اختیار کرلیا اور کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا۔ اگر وہ سچائی کا طالب ہوتا اور غربت سے میرے پاس آتا تو میں یقین رکھتا تھا کہ خدا تعالیٰ سعادت سے اس کو حصہ دیتا اور اس کو اتنے نشان دکھاتا کہ شرح صدر اس کو حاصل ہو جاتا مگر اس نے نہ چاہا کہ ہدایت کے دروازے سے داخل ہو۔ اخیر پر ہم اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہیں کہ تم خدا کے نشانوں کو اپنی آنکھ سے دیکھ رہے ہو۔ ابھی تم نے دیکھا کہ کس طرح خدا نے اس مقدمہ میں جو پادریوں نے اٹھایا تھا تمام مقدمہ کے اول و آخر کی مجھے خبر دے دی۔ دیکھو یہ خدا کی طاقت ہے یا کسی اور کی جس نے پہلے سے آنیوالی بلا سے اطلاع دے دی اور فرمایا قد ابتلی المؤمنون ۔ اور حکام کی گرفت کو کشفی طور پر ظاہر کیا اور پھر