کشتیءنوح — Page xxi
جو کامل طور پر پیروی نہیں کرتا وہ تجھ میں سے نہیں ہے اس کے لئے مت دلگیر ہویہ حکم الٰہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں اپنے نفس کے لئے اور ان سب کے لئے جو ہمارے گھر کی چار دیوار میں رہتے ہیں ٹیکاکی کچھ ضرورت نہیں۔۔۔الی آخر (دیکھو کشتیئ نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ۱ و ۲ و صفحہ ۴) اور فرمایا:۔’’اگر یہ سوال ہو کہ وہ تعلیم کیا ہے جس کی پوری پابندی طاعون کے حملہ سے بچا سکتی ہے تو مَیں بطور مختصر چند سطریں نیچے لکھ دیتا ہوں۔‘‘ (کشتیئ نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ۰ ۱ ) اِس سے آگے حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام نے وہ تعلیم لکھی ہے اور وہ ایسی پاک اور عمدہ تعلیم ہے کہ اگر ہماری جماعت کے سب افراد اس پر کماحقّہٗ عمل پیرا ہو جائیں تو اُن کا نمونہ دنیا میں ایک عظیم الشان روحانی انقلاب پیدا کر سکتا ہے۔تحفۃ الندوۃ یہ رسالہ ۶؍ اکتوبر ۱۹۰۲ء کو شائع ہوا۔اِس رسالہ کا پیش لفظ زیر عنوان ’’التبلیغ‘‘ عربی زبان میں ہے جس میں اہل دارالندوہ کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ قرآن مجید کو حَکَم بنائیں اور اپنے مسیح موعود ہونے کا ذکر کیا ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہونے پر حلف اٹھائی ہے اور آخر میں اس رسالہ کو اپنے نمائندوں کے ہاتھ علماء ندوہ کے پاس بھیجنے کا وعدہ فرمایا ہے۔وجہ تالیف