کشف الغطاء

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 221 of 550

کشف الغطاء — Page 221

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۲۲۱ کشف الغطاء میں گورنمنٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس مسئلہ میں اس شخص کے کھانے کے دانت اور اور دکھانے کے اور ہیں۔ اپنے ہم جنس مولویوں پر اُن کے خیال کے موافق اپنا عقیدہ ظاہر کرتا ہے اور پھر جب گورنمنٹ کے دکھلانے کے لئے تحریر کرتا ہے تو وہاں گورنمنٹ کو خوش کرنے کے لئے یہ عقیدہ بیان کر دیتا ہے کہ میں نہیں مانتا کہ کوئی مہدی آئے گا اور لڑائیاں کرے گا لیکن اگر یہ مہدی کو نہیں مانتا تو دوسرے مولویوں کا جو مانتے ہیں کیونکر سر گروہ اور ایڈوکیٹ کہلاتا ہے؟ ان باتوں کا انصاف گورنمنٹ عالیہ کے ہاتھ میں ہے۔ میرے نزدیک گورنمنٹ ہم دونوں کی اصلیت تک اس صورت میں بآسانی پہنچے گی کہ ہم دونوں کے اپنے رو برو اور دوسرے مولویوں کے روبرو اس مقدمہ میں اظہارلے۔اس وقت جو منافقانہ طرز کا آدمی ہو گا اس کی تمام حقیقت کھل جائے گی ۔ لہذا بادب التماس ہے کہ یہ فیصلہ ضرور کیا جائے جب کہ یہ فاش جھوٹ اس نے اختیار کیا ہے تو کیونکر اطمینان ہو کہ جو دوسری باتیں گورنمنٹ تک پہنچاتا ہے ان میں سچ بولتا ہے ؟ منه