جنگ مقدّس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 295 of 502

جنگ مقدّس — Page 295

روحانی خزائن جلد ۶ ۲۹۳ جنگ مقدس کہ اگر یہ پیشگوئی جھوٹی نکلی یعنی وہ فریق جو خدا تعالیٰ کے نزدیک جھوٹ پر ہے وہ پندرہ ماہ کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے بسزائے موت ہاویہ میں نہ پڑے تو میں ہر ایک سزا کے اُٹھانے کے لئے تیار ہوں مجھ کو ذلیل کیا جاوے۔ روسیاہ کیا جاوے۔ میرے گلے میں رسہ ڈال دیا جاوے۔ مجھے کو پھانسی دیا جاوے۔ ہر ایک بات کے لئے تیار ہوں اور میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ وہ ضرور ایسا ہی کرے گا ۔ ضرور کرے گا ۔ ضرور کرے گا۔ زمین آسمان ٹل جائیں پر اس کی باتیں نہ ملیں گی۔ اب ڈپٹی صاحب سے پوچھتا ہوں کہ اگر یہ نشان پورا ہو گیا تو کیا یہ سب آپ کے منشاء کے ۱۹۰ موافق کامل پیشین گوئی اور خدا کی پیشین گوئی ٹھہرے گی یا نہیں ٹھہرے گی اور رسول اللہ صلعم کے سچے نبی ہونے کے بارہ میں جن کو اندرونہ بائبل میں دجال کے لفظ سے آپ نامزد کرتے ہیں محکم دلیل ہو جائے گی یا نہیں ہو جائے گی ۔ اب اس سے زیادہ میں کیا لکھا سکتا ہوں جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ ہی فیصلہ کر دیا ہے۔ اب ناحق بننے کی جگہ نہیں اگر میں جھوٹا ہوں تو میرے لئے سولی تیار رکھو ۔ اور تمام شیطانوں اور بدکاروں اور لعنتیوں سے زیادہ مجھے لعنتی قرار دو لیکن اگر میں سچا ہوں ۔ تو انسان کو خدا مت بناؤ۔ توریت کو پڑھو کہ اس کی اول اور کھلی کھلی تعلیم کیا ہے اور تمام نبی کیا تعلیم دیتے آئے اور تمام دنیا کس طرف جھک گئی ۔ اب میں آپ سے رخصت ہوتا ہوں اس سے زیادہ نہ کہوں گا ۔ والسلام على من اتبع الهدى دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ غلام قا در صحیح پریزیڈنٹ از جانب از جانب اہل اسلام از جانب عیسائی صاحبان تمام شد