جنگ مقدّس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 259 of 502

جنگ مقدّس — Page 259

روحانی خزائن جلد ۶ ۲۵۷ جنگ مقدس بارہواں پر چہ مباحثه ۳/ جون ۱۸۹۳ء رونداد جلسه ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب نے ۶ بجے ۲ منٹ پر لکھا نا شروع کیا اور 4 بجے ہم منٹ پر ختم ہوا اور بلند آواز سے سنایا گیا۔ مرزا صاحب نے کے بجے ۲۷ منٹ پر لکھا نا شروع کیا اور بجے ۲۰ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا اور ڈپٹی صاحب نے ۹ بجے ۲۴ منٹ پر شروع کیا اور ۱۰ بجے ۲۰ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا اور تحریروں پر میر مجلس صاحبان کے دستخط ہو کر جلسہ برخواست ہوا۔ دستخط بحروف انگریزی غلام قادر صحیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام اللہ دستخط بحروف انگریزی ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان از جانب ڈپٹی عبداللہ آ نتم صاحب ۳/ جون ۱۸۹۳ء یکم جون کا بقیہ : ۔ ایمان بالجبر پر دیکھو (۱) سورہ انفال میں لکھا ہے کہ وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلهِ ا یعنی قتل کرو ان کو یہاں تک کہ ند رہے فتنہ اور دین ہو جاوے کل اللہ کے واسطے (سورہ تو بہ کار کوع ایک) یعنی جب گذر جائیں مہینہ پناہ کے تو مارو مشرکوں کو اور ڈھونڈ وان کو اور گھات پر لگے رہو ان کے۔ الا اگر تائب ہوں اور نماز اور زکوۃ ادا کریں تو ان کی راہ کو چھوڑ دو اور اگر کوئی مشرک پناہ مانگے تو کلام اللہ کے سننے تک پناہ دو ۔ پھر پہنچا دو ان کو جائے امن میں۔ الانفال: ۴۰ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ے بجے “ ہونا چاہیے۔ (ناشر) ۱۵۹