جنگ مقدّس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 166 of 502

جنگ مقدّس — Page 166

۷۵ روحانی خزائن جلد ۶ ۱۶۴ جنگ مقدس اس کے واسطے ہم افسوس کرتے ہیں کہ نبیوں کی بابت یہ کہا جائے کہ گالیاں دیتے تھے۔ (باقی آئندہ) دستخط ( بحروف انگریزی) دستخط ( بحروف انگریزی) ہنری مارٹن کلارک ( پریزیڈنٹ ) غلام قا در فصیح ( پریزیڈنٹ ) از جانب اہل اسلام از جانب عیسائی صاحبان بیان حضرت مرزا صاحب ڈپٹی صاحب سے میرا یہ سوال تھا کہ آپ جو حضرت عیسی کو خدا ٹھہراتے ہیں تو آپ کے پاس حضرت موصوف کی الوہیت پر کیا دلیل ہے کیونکہ جبکہ دُنیا میں بہت سے فرقے اور قو میں ایسی پائی جاتی ہیں کہ اُنہوں نے اپنے اپنے پیشواؤں اور رہبروں کو خُدا ٹھہرا رکھا ہے جیسے ہندوؤں کا فرقہ اور بدھ مذہب کے لوگ اور وہ لوگ بھی اپنے اپنے پُرانوں اور شاستروں کے رُو سے اُنکی خدائی پر منقولی دلائل پیش کیا کرتے ہیں بلکہ اُنکے معجزات اور بہت سے خوارق بھی ایسی شد و مد سے بیان کرتے ہیں کہ آپ کے پاس انکی نظیر نہیں جیسے کہ راجہ رامچند رصاحب اور راجہ کرشن صاحب اور برہما اور بشن اور مہادیو کی کرامات جو وہ بیان کرتے ہیں آپ صاحبوں پر پوشیدہ نہیں تو پھر ایسی صورت میں ان متفرق خداؤں میں سے ایک سچا خدا ٹھہرانے کے لئے ضرور نہیں کہ بڑے بڑے معقولی دلائل کی ضرورت ہے کیونکہ دعوے میں اور منقولی ثبوتوں کے پیش کرنے میں تو وہ سب صاحب آپ کے شریک ہیں بلکہ منقولات کے بیان کرنے میں شریک غالب معلوم ہوتے ہیں اور میں نے ڈپٹی صاحب موصوف کو صرف اسی قدر بات کی طرف توجہ نہیں دلائی بلکہ قرآن کریم سے عقلی دلائل نکال کر ابطال الوہیت مسیح پر پیش کئے کہ انسان جو اور تمام انسانوں کے