جنگ مقدّس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 96 of 502

جنگ مقدّس — Page 96

روحانی خزائن جلد ۶ ۹۴ جنگ مقدس امکان کے برخلاف ہے کہ خدا ایسا نہیں کرسکتا۔ ( ہمارے نزدیک تو امکان کے برخلاف نہیں)۔ سوم ۔ ہم نے ابن اللہ کو جسم نہیں مانا۔ ہم تو اللہ کو روح جانتے ہیں جسم نہیں۔ چہارم ۔ امر کے بارہ میں ہماری التماس یہ ہے کہ بیشک تاویل طلب امر کو تاویل کرنا چاہیے لیکن حقیقت کو چاہیے کہ تاویل کو نہ بگاڑے۔ اگر کوئی حقیقت برخلاف امر واقعی کے ہے تو بالمرہ حکم بطلان کا اس پر دینا چاہیے نہ کہ بطلان کو مروڑ کے حق بنانا۔ پنجم ۔ امر کے بارہ میں جناب کی خدمت میں واضح ہو کہ لفظ بیٹے اور پہلو ٹھے کا بائیل میں دو طرح پر بیان ہوا ہے یعنی ایک تو یہ کہ وہ یک تن ساتھ خدا کے ہو ، دوم یہ کہ یک من ساتھ رضاء الہی کے ہو۔ ( یک تن وہ ہے جو ماہیت میں واحد ہو۔ اور یک من وہ ہے جو ماہیت کا شریک نہیں بلکہ رضا کا شریک ہو ) ۔ کسی نبی یا بزرگ کے بارہ میں بائیبل میں یہ لکھا ہے کہ (۱۲) اے تلوار میرے چرواہے اور ہمتا پر اٹھ (زکریا ۱۳-۷) اور پھر کس کے بارہ میں ایسا لکھا ہے که تخت داؤدی پر یہودا صدقتو آوے گا ( بر میا) اور کس نے یہ کہا کہ میں الفا اور میگا وقادر مطلق خداوند ہوں اور کس کے بارہ میں یہ لکھا گیا کہ میں جو حکمت ہوں قدیم سے خدا کے ساتھ رہتی تھی اور میرے وسیلہ سے یہ ساری خلقت ہوئی اور یہ کہ جو کچھ خلقت کا ظہور ہے اسی کے وسیلہ سے ہے خدا باپ کو کسی نے نہیں دیکھا لیکن اکلوتے (خدا) نے اسے ظاہر کر دیا ( یوحنا۱-۱۸) اب اس پر انصاف کیجیے کہ یہ الفاظ متعلق یک تن کے ہیں یا یک من کے نیز یہ بھی ایک بات یا درکھنے کے لائق ہے۔ یسعیاہ ۹-۶ میں کہ وہ جو بیٹا ہم کو بخشا جاتا ہے اور فرزند تولد ہوتا ہے وہ ان خطابوں سے مزین ہے یعنی خدائے قادر ۔ اب ابدیت ۔ شاہ سلامت۔ مشیر ۔ عجوبہ تخت داؤدی پر آنے والا جس کی سلطنت کا زوال کبھی نہ ہوگا۔ ششم جو آپ نے قرآن سے استدلال کیا ہے مجھے افسوس ہے کہ میں اب تک اس کے الہامی ہونے کا قائل نہیں جب آپ اس کو الہامی ثابت کر کے قائل کر دیں گے تو اس کی سندات آپ ہی مانی جائیں گی ۔