جلسہٴ احباب — Page 292
روحانی خزائن جلد ۱۲ ۲۹۰ جلسہ احباب بچائے گئے اس کو بھی صدمات سے بچا کہ کچی بادشاہی اور قدرت اور حکومت تیری ہی ہے۔ اے قادر توانا ہم تیری بے انتہا قدرت پر نظر کر کے ایک اور دعا کے لئے تیری جناب میں جرات کرتے ہیں کہ ہماری محسنہ قیصرہ ہند کو مخلوق پرستی کی تاریکی سے چھڑا کر لا اله الا الله محمد رسول اللہ پر اس کا خاتمہ کر ۔ اے عجیب قدرتوں والے ! اے عمیق تصرفوں والے! ایسا ہی کر۔ یا الہی یہ تمام دعائیں قبول فرما۔ تمام جماعت کہے کہ آمین ۔ اے دوستو اے پیارو۔ خدا کی جناب بڑی قدرتوں والی جناب ہے۔ دعا کے وقت اس سے نومیدمت ہو کیونکہ اس ذات میں بے انتہا قدرتیں ہیں اور مخلوق کے ظاہر اور باطن پر اسکے عجیب تصرف ہیں سو تم نہ منافقوں کی طرح بلکہ سچے دل سے یہ دعائیں کرو۔ کیا تم سمجھتے ہو کہ بادشاہوں کے دل خدا کے تصرف سے باہر ہیں؟ نہیں بلکہ ہر ایک امر اس کے ارادہ کے تابع اور اس کے ہاتھ کے نیچے ہے۔ سو تم اپنی محسنہ قیصرہ ہند کے لئے بچے دل سے دنیا کے آرام بھی چاہو اور عاقبت کے آرام بھی۔ اگر وفادار ہو تو راتوں کو اٹھ کر دعائیں کرو اور صبح کو اٹھ کر دعائیں کرو۔ اور جو لوگ اس بات کے مخالف ہوں ان کی پرواہ نہ کرو ۔ چاہیے کہ ہر ایک بات تمہاری صدق اور صفائی سے ہو اور کسی بات میں نفاق کی آمیزش نہ ہو ۔ تقویٰ اور راستبازی اختیار کرو ۔ اور بھلائی کرنے والوں سے سچے دل سے بھلائی چاہوتا تمہیں خدا بدلہ دے کیونکہ انسان کو ہر ایک نیکی کے کام کا نیک بدلہ ملے گا۔ اب زیادہ الفاظ جمع کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہی دعا ہے کہ خدا ہماری یہ دعائیں سنے۔ والسلام الدعَاءُ والتامين في العَرَبيَّة ايها الاحباء المخلصون والاصدقاء المسترشدون۔ جزاكم الله خير الجزاء۔ وحفظكم فى الكونين من البلاء انكم قاسيتم متاعب السفر و شوائبه۔ و دقتــم شــدائــد الــحــرونــوائــــه۔ وجـئـتـمـونـى مـدلـجـيـن