ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 639 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 639

ترجمہ فارسی عبارات صفحہ ۲۳۔اب ظہور کر اور نکل کہ تیرا وقت نزدیک آگیا اور اب و ہ وقت آرہا ہے کہ محمدی گڑھے میں سے نکال لئے جاویں گے اور ایک بلند اور مضبوط مینار پر ان کا قدم پڑے گا صفحہ ۲۴۔یہ سعادت اپنے زور بازو سے حاصل نہیں ہوسکتی جب تک وہ بخشنے والا خدا خود عطا نہ کرے صفحہ ۳۹۔میرے دل میں ایسا درد ہے کہ اگر میں آنسوؤں کے آگے سے آستین ہٹا لوں تو وہ میرے دامن تک چلے جائیں گے۔صفحہ ۴۰۔اے خدا، اے ہر غمگین دل کے چارہ گر۔اے عاجزوں کی پناہ اور اے گنہ گاروں کو بخشنے والے۔مہربانی سے اپنے اس بندے پر بخشش فرما اور ان علیحدہ رہنے والوں پر نظر رحمت کر صفحہ ۴۴۔مناسب ہے کہ ہر دیندار کی آنکھ خون کے آنسو روئے۔اسلام کی پریشان حالی اور قحط المسلمین پر۔خدا کے دین پر نہایت خوفناک اور ُپر خطر گردش آگئی۔کفر وشقاوت کی وجہ سے دنیا میں سخت فساد برپا ہو گیا صفحہ ۴۵۔وہ شخص جس کا نفس ہر ایک خیر وخوبی سے محروم ہے وہ بھی حضرت خیر الرسل کی ذات میں عیب نکالتا ہے۔وہ جو خودناپاکی کے قید خانے میں اسیر وگرفتار ہے وہ بھی پاکبازوں کے سردار کی شان میں نکتہ چینی کرتا ہے۔بد اصل اور خبیث انسان اس معصوم پر تیر چلاتا ہے آسمان کو مناسب ہے کہ زمین پر پتھر برسائے۔تمہاری آنکھوں کے سامنے اسلام خاک میں مل گیا۔پس اے گروہ امراء تمہارا خدا کے حضور میں کیا عذر ہے۔افواج یزید کی مانند ہر طرف کفر جوش میں ہے اور دین حق زین العابدین کی طرح بیمار وبیکس ہے۔امراء عیش وعشرت میں مشغول ہیں اور حسین عورتوں کے ساتھ خرم وخنداں بیٹھے ہیں