ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 623
روحانی خزائن جلد ۳ ۶۲۳ عالی ہمت دوستوں کی خدمت میں گذارش چونکہ طبع کتاب ازالہ اوہام میں معمول سے زیادہ مصارف ہو گئے ہیں اور مالک مطبع اور کا تب کا حساب بے باق کرنے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے لہذا بخدمت جمیع مخلص دوستوں کے التماس ہے کہ حتی الوسع اس کتاب کی خریداری سے بہت جلد مددد ہیں۔ جو صاحب چند نسخے خرید سکتے ہیں وہ بجائے ایک کے اس قدر نسخے خرید لیں جس قدر ان کو خریدنے کی خداداد مقدرت حاصل ہے اور اس جگہ اخویم مکرم مولوی حکیم نور الدین صاحب معالج ریاست جموں کی نئی امداد جو انہوں نے کئی نوٹ اس وقت بھیجے قابل اظہار ہے خدا تعالیٰ ان کو جزائے خیر بخشے ایسا ہی اخویم مکرم حکیم فضل دین صاحب بھیروی نے علاوہ اس تین سو روپے کے جو پہلے بھیجا تھا اب ایک نوار و پید اور بھیج دیا نہایت (۹۲۵) خوشی کی بات ہے کہ حکیم فضل دین صاحب اپنے مخدوم مولوی حکیم نور دین صاحب کے رنگ میں ایسے رنگین ہو گئے ہیں کہ نہایت اولوالعزمی سے ایثار کے طور پر اُن سے اعلیٰ درجہ کے اعمال صالحہ صادر ہوتے ہیں۔ چنانچہ یہ سوڑو پیدہ بعض زیورات کے فروخت سے محض ابتغاء لمرضات الله بھیجا ہے۔ جزاهم ا الله خيرا لجزاء۔ پیش کرنا کہ اگر وہ فوت ہو گیا ہے تب بھی خدائے تعالی قادر ہے کہ اس کو زندہ کر کے بھیج دیوے یہ عذر نہ فقط اس وجہ سے باطل ہے کہ فوت شدہ لوگ دنیا میں دوبارہ آیا نہیں کرتے بلکہ اس وجہ سے بھی باطل ہے کہ جس طور سے مسیح ابن مریم کا دنیا میں دوبارہ آنا دلوں میں بسا ہوا ہے ایسے عذر کو اس طور سے کچھ بھی تعلق نہیں ۔ وجہ یہ کہ مسیح کے دوبارہ آنے کی نسبت تو یہ روپے خیال دلوں میں جما ہوا ہے کہ وہ آسمان سے بجسده العنصری اترے گا لیکن وہ فوت شدہ ہونے کی حالت میں آسمان سے تو کسی طرح بجسد و العنصر می اُتر نہیں سکتا بلکہ قبر سے نکلنا چاہیے کیونکہ فوت شدہ لوگوں کی لاشیں قبروں میں رکھی جاتی ہیں نہ کہ آسمانوں پر اٹھائی جاتی ہیں۔ اور ہم