ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 593 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 593

۵۹۳ ازالہ اوہام حصہ دوم روحانی خزائن جلد ۳ حين يولد الامريم وابنها اور حدیث باصبعيه ۔۔۔ غیر عیسی کو متعارض حدیثوں کے ساتھ ذکر کر کے اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ ابن مریم سے مراد ہریک وہ شخص ہے (۹۰۲ جو اس کی صفت اور رنگ میں ہو ۔ اور متعارض حدیثیں یہ ہیں دیکھو صفحہ ۴۶۴ اور حدیث صفحہ ۷۷۶ جس کے آخیر ہے لم یضرہ شیطان۔ ماسوا اس کے آیت اِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن اور آیت سَلْهُ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ صاف دلالت کر رہی ہے کہ مس شیطان سے محفوظ ہونا ابن مریم سے مخصوص نہیں۔ اور زمخشری کا یہ طعن کہ حدیث خصوصیت ابن مریم درباره محفوظیت از مس شیطان جو امام بخاری اپنی صحیح میں لایا ہے نقص سے خالی نہیں ۔ اور اس کی صحت میں کلام ہے جیسا کہ خود اُس نے بیان کیا ہے فضول ہے۔ کیونکہ عمیق نظر سے معلوم ہوتا ہے کہ امام بزرگ بخاری نے خود اشارہ کر دیا ہے کہ ابن مریم اور اس کی والدہ سے مراد ہر یک ایسا شخص ہے جو ان دونوں کی صفتیں اپنے اندر جمع رکھتا ہو۔ فلا تناقض ولا تعارض ۔ اور جبکہ یہ ثابت ہوا کہ کلام نبوی میں غیر عیسی پر عیسی یا ابن مریم بولا گیا ہے تو یہ محاورہ اور بھی مؤید ہمارے مطلب کا ہوگا۔ احادیث نبویہ میں یہ بھی ایک محاورہ شائع متعارف ہے کہ بعض کا بعض صفات کے لحاظ سے ایک ایسا نام رکھا جاتا ہے جو بظاہر وہ کسی ۹۰۳) دوسرے کا نام ہے جیسا کہ صفحہ ۵۲۱ میں یہ حدیث ہے لقد كان فيما كان قبلكم من الامم ناس محدثون فان يك فى امتى احد فانه عمر دیکھو صفحه ۵۲۱ بخاری۔ اب ظاہر ہے کہ محدثیت حضرت عمر میں محدود نہیں۔ سو حدیث کا یہ مطلب ہے کہ جو محدث ہو گا وہ اپنی روحانی صفات کی رو سے عمر ہی ہوگا ۔ ایسا ہی احادیث میں دابتہ الارض کو بھی ایک خاص نام رکھ کر بیان کیا ہے لیکن احادیث پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی استعمال کی رو سے عام ہے اور دابتہ الارض کو صحیح مسلم میں ایسے پیرا یہ سے ذکر کیا گیا ہے کہ ایک طرف تو اس کو دجال کی جساسہ ٹھہرا دیا گیا ہے اور اُسی کی رفیق اور اسی جزیرہ میں رہنے والی جہاں وہ ہے ۔ اور ایک طرف حرم مکہ معظمہ میں صفا کے نیچے اس کو جگہ دے رکھی ہے الحجر :٤٣ مریم : ۱۶