ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 582 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 582

روحانی خزائن جلد ۳ ۵۸۲ ازالہ اوہام حصہ دوم اب حضرت سمجھ کر اور سوچ کر جواب دیں کہ یہ عبارتیں میرے حق میں آپ ہی کی ہیں یا کسی اور کی ۔ اور یقینا سمجھیں کہ آپ کی دعا کے موافق سب سے زیادہ خدائے تعالیٰ کا میرے پر رحم ہے اور یاد رکھیں کہ وہ ہرگز مجھے ضائع نہ کرے گا۔ آپ کی قسمت میں لغزش تھی سو وہ وقوع میں آگئی اور جو پیالہ ابتدا سے آپ کے لئے مقدر تھا آپ کو وہ پینا پڑا۔ کیا آپ کو میں نے ان سب باتوں سے پہلے خبر نہیں دی تھی کہ آپ کے لئے مقدر ہے کہ آپ مخالفت پر کھڑے ہو جائیں گے اور صدق اور راستی کو چھوڑ دیں گے۔ سخت بد قسمت وہ انسان ہے جو راستباز کوم کار سمجھے ۔ نہایت بد نصیب وہ شخص ہے کہ جو صدیق کو کذاب خیال کرے۔ آپ اپنے اشتہار کے اخیر میں پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ گویا میں بخاری اور مسلم سے ۸۸۴ منکر ہوں ۔ اور دعوی کرتے ہیں کہ اشاعۃ السنتہ میں بخوبی ظاہر کیا جائے گا۔ سو میری طرف سے گذارش ہے کہ یوں تو مجھے اور ہر ایک سمجھدار کو یہی امید ہے کہ آپ اسی طرح دفع وقت کے لئے زائد اور بے تعلق باتوں میں اپنے پر چہ اشاعۃ السنتہ کو سیاہ کرتے رہیں گے اور اصل بحث کی طرف ہرگز نہ آئیں گے لیکن میرے پر یہ بہتان کھڑا کرنا کہ گویا میں صحیحین کا منکر ہوں آپ کے لئے کچھ بھی مفید نہیں ہوگا۔ آپ ذرہ غور کریں کہ کیا کوئی نظمند ایسی کتابوں سے منکر ہوسکتا ہے جو اس کے دعویٰ کی اوّل درجہ پر مؤید اور حامی ہیں ۔ ایسا تو کوئی نادان بھی نہیں کر سکتا ۔ اگر میں بخاری اور مسلم کی صحت کا قائل نہ ہوتا تو میں اپنی تائید دعوی میں کیوں بار بار اُن کو پیش کرتا ۔ چنانچہ اسی رسالہ ازالہ اوہام میں بہت سی حدیثیں صحیح مسلم کی اپنے تائید دعوی میں پیش کر چکا ہوں۔ ہاں بخاری میں سے میں نے کم لکھا ہے۔ سو اس جگہ آپ کی خاطر کچھ اور بھی لکھ دیتا ہوں تا آپ پر واضح ہو کہ بخاری بھی اس عاجز کی حامی اور ناصر ہے ۔ اور اگر آپ ہزار جان کنی کریں۔ بخاری کو بھی اپنے مؤید مطلب ہرگز نہ پائیں گے بلکہ قرآن کریم کی طرح وہ بھی اس عاجز کے مدعا اور اور دعویٰ پر کامل دلائل پیش کرتی ہے۔ حضرت یہی تو ۸۸۵ میرے گواہ ہیں جن سے میرا دعویٰ ثابت ہوتا ہے ان سے اگر انکار کروں تو کہاں جاؤں۔