ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 381 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 381

روحانی خزائن جلد ۳ ۳۸۱ ازالہ اوہام حصہ دوم جو فطرتاً انبیاء سے بہت اقرب ہیں سوجن کے آنے کا صاف طور پر بلا تعارض وعدہ دیا گیا ہے اُن سے منہ مت پھیرو اور اُن کے الہام سے بھی شہادت کا فائدہ اُٹھاؤ کیونکہ اُن کی گواہی اس بات کو کھولتی ہے جو تم اپنی عقلوں سے کھول نہیں سکتے ۔ آسمانی گواہی کے رڈ کرنے میں (۵۲۳) جرات نہ کرو کیونکہ یہ بھی اُسی پاک چشمہ سے نکلی ہے جس سے وحی نبوت نکلی ہے۔ سو یہ وحی کے معنے کی شارح اور صراط مستقیم کو دکھلانے والی ہے۔ وصیت الحق اے ناظرین! اب یہ عاجز اس مضمون کو ختم کر چکا اور اس تمام تحقیقات سے معلوم ہوا کہ شرعی اور نقلی طور پر ہمارے اس الہام کی تصدیق یا تکذیب کے لئے جو مسیح ابن مریم وفات پاچکا ہے تین راہیں ہیں۔ (۱) قرآن کریم (۲) احادیث (۳) اقوال سلف وخلف ۔ اور ان متینوں راہوں کے ذریعہ سے ہمارے الہام کی تصدیق ہو رہی ہے ۔ سب سے سیدھی راہ اور بڑا ذریعہ جو انوار یقین اور تواتر سے بھرا ہوا اور ہماری روحانی بھلائی اور ترقی علمی کے لئے کامل رہنما ہے قرآن کریم ہے جو تمام دنیا کے دینی نزاعوں کے فیصل کرنے کے متکفل ہو کر (۵۴۴) آیا ہے جس کی آیت آیت اور لفظ لفظ ہزار ہا طور کا تواتر اپنے ساتھ رکھتی ہے اور جس میں بہت سا آب حیات ہماری زندگی کے لئے بھرا ہوا ہے اور بہت سے نادر اور بیش قیمت جواہر اپنے اندر مخفی رکھتا ہے جو ہر روز ظاہر ہوتے جاتے ہیں ۔ یہی ایک عمدہ محک ہے جس کے ذریعہ سے ہم راستی اور ناراستی میں فرق کر سکتے ہیں۔ یہی ایک روشن چراغ ہے جو عین سچائی کی را ہیں دکھاتا ہے۔ بلا شبہ جن لوگوں کو راہ راست سے مناسبت اور ایک قسم کا رشتہ ہے اُن کا دل قرآن شریف کی طرف کھنچا چلا جاتا ہے اور خدائے کریم نے اُن کے دل ہی اس طرح کے بنارکھے ہیں کہ وہ عاشق کی طرح اپنے اس محبوب کی طرف جھکتے ہیں اور بغیر اس کے کسی جگہ