ازالہ اَوہام حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 324 of 748

ازالہ اَوہام حصہ دوم — Page 324

روحانی خزائن جلد ۳ ۳۲۴ ازالہ اوہام حصہ دوم اعلان واضح ہو کہ اس رسالہ ازالہ اوہام میں ان تمام سوالات کا جواب ہے کہ جو اکثر لوگ کو نہ اندیشی کی رو سے حضرت مسیح کی حیات ممات کے متعلق کیا کرتے ہیں اور کچھ شک نہیں کہ جو شخص اس کتاب کو اوّل سے آخر تک خوب غور سے پڑھے گا اس کا کوئی شبہ باقی نہیں رہے گا سو اس پر یہ فرض ہے کہ اگر خدا تعالیٰ اس کتاب کے ذریعہ سے اس کو ہدایت بخشے اور اس کے سینہ کو کھول دیوے تو وہ اپنی معلومات سے اور وں کو بھی فیض پہنچاوے۔ ہر یک جو اس کتاب کی ہدایت کو اپنے پورے اخلاص سے قبول کرے اُس پر یہ بھی لازم ہوگا کہ اس کی عام اشاعت کے لئے کوشش فرمادے اور اس کتاب کے شائع ہونے کے بعد منکروں کے لئے انسب واولی طریق یہی ہے کہ زبانی مباحثات کا دروازہ بند رکھ کر اس کتاب کے مطالب کو غور سے پڑھیں پھر اگر ہدایت نصیب نہ ہو تو اس کے دلائل کو رد کر کے دکھلاویں اور ہماری آخری نصیحت اُن کے حق میں یہی ہے کہ اللہ جل شانہ سے ڈریں۔ ولمقت الله اكبر من مقتهم۔ والسلام على من اتبع الهدى۔ میرزاغلام احمد قادیانی از لود بانه محله اقبال گنج