ازالہ اَوہام حصہ اول

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 223 of 748

ازالہ اَوہام حصہ اول — Page 223

روحانی خزائن جلد ۳ ۲۲۳ ازالہ اوہام حصہ اول مسلمان ہو گیا اور اسلام کی حالت میں ہی مدینہ میں مرا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا گیا مگر پھر بھی ہمارے مسلمان بھائی اپنی ضد سے باز نہیں آتے ۔ بھائیو!!! اس بحث کی دو ٹانگیں تھیں (۱) ایک تو ) ۲۴۴ مسیح بن مریم کا آخری زمانہ میں جسم خاکی کے ساتھ آسمان سے انتر نا۔ سو اُس ٹانگ کو تو قرآن شریف اور نیز بعض احادیث نے بھی مسیح ابن مریم کے فوت ہو جانے کی خبر دے کر توڑ دیا۔ (۲) دوسری ٹانگ دجال معہود کا آخری زمانہ میں ظاہر ہونا تھا سواس ٹانگ کو صحیح مسلم اور صحیح بخاری کی متفق علیہ حدیثوں نے جو صحابہ کبار کی روایت (0) سے ہیں دوٹکڑے کر دیا اور ابن صیاد کو دجال معہود ٹھہرا کر آخر مسلمانوں کی جماعت میں داخل کر کے مار بھی دیا۔ اب جبکہ اس بحث کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں تو پھر اب تیرہ سو برس کے بعد یہ مُردہ جس کے دونوں پیر نہیں کیوں اور کس کے سہارے سے کھڑا ہو سکتا ہے اتقوا الله ! اتقوا الله ! ! اتقوا الله !!!