استفتاء — Page 148
روحانی خزائن جلد ۱۲ ۱۴۸ حجة الله (۸) رسول مقبول کے دین میں سخت فتنے برپا ہو گئے۔ وہ حد درجہ کا ضعیف ہو گیا۔ ہزاروں ملعون فرقے جیسے نصاری اور رافضی پیدا ہو کر لوگوں کی گمراہی کا باعث ہوئے۔ اس لئے مسیح موعود کو بھیجنے کی ضرورت ہوئی۔ اس وقت یہ جو خوفناک فتنے پیدا ہوئے ان کی اصلاح ایک بھاری نبی کا کام تھا۔ مگر چونکہ رسول مقبول کے بعد کوئی نبی نہیں آنا تھا خدا تعالیٰ نے حضرت مرزا صاحب کو جو رسول مقبول کی دستار مبارک ہیں بھیجا۔ جو لوگ خیال کرتے ہیں کہ حضرت عیسی اس جسم سے زندہ آسمان پر اٹھائے گئے وہ جھوٹے ہیں کوئی آسمان پر موت کا مزہ چکھے بغیر اور جسم کے ساتھ نہیں گیا۔ اے علماء گدی نشینو! اے فقر ا گدی نشینو! اے اہل بیت گدی نشینو! سن رکھو! عنقریب آسمان سے بڑی بھاری جلالی گواہی اس سلسلہ کی سچائی کی ظاہر ہونے والی ہے ! خود خدا بڑے زور سے گواہی دے گا۔ پھر تم اس مخالفت میں بڑے ذلیل اور شرمندے ہو گے۔ یہ میرا اشتہار سچا ہے۔ یہ لوح محفوظ کی نقل ہے۔ میں دیکھتا ہوں اس مخالفت سے خدا تعالیٰ تم پر سخت ناراض ہے۔ رسول مقبول تم سے حد درجہ بیزار ہے۔ المشـ تہر فقیر محمد ۔ سیالکوٹ ۔ برلب ایک ۔ باغ بستی والا ۲۸ رمئی ۱۸۹۷ء ایک عمدہ تجویز ارادہ ہے کہ حضرت اقدس جناب مسیح موعود کے وہ مضامین جو متفرق ہیں مثلاً اشتہارات مطبوعہ قلمی خطوط اور وہ مضامین جو کسی غیر کے رسالہ یا کسی اخبار میں طبع ہوئے ایک جگہ جمع کر کے کتاب کی صورت میں طبع کئے جائیں۔ پس جس صاحب کے پاس ۱۸۹۶ء سے پہلے کا جو کوئی اشتہار (مطبوعہ ) ہو اس کے عنوان ۔ تاریخ۔ خلاصہ مضمون اور تعداد صفحہ سے اطلاع دیں تا کہ اگر دفتر میں وہ نہ ہو تو ان سے عاریتاً طلب کیا جائے۔ اور جس صاحب کے پاس حضرت اقدس کا کوئی مخط جو نج کے معاملہ کی نسبت نہ ہو اور مفید عام ہو اس کی ایک نقل بلکہ وہ اصل محط ہی عاریتاً چند روز کے لئے بھیج دیں بعد نقل انشاء الله و انشاء صاحبہ واپس کیا جائے گا۔ یہ بھی واضح رہے کہ خریداران کی کافی درخواستیں ہم پہنچنے پر اس کتاب کی طبع کا انتظام ہوگا۔ پس شائقین ساتھ ہی درخواست خریداری ارسال فرماویں۔ خط و کتابت صاحبزادہ سراج الحق صاحب جمالی نعمانی کے نام ہونی چاہیے۔ فقط المشتهر منظور محمد مهتم کتب خانه حضرت اقدس من مقام قادیان دارالامان یکیم جون۔ مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان