استفتاء — Page 121
روحانی خزائن جلد ۱۲ ۱۲۱ استفتاء جیسا کہ توریت باب ۳۲ آیت ۳۵ میں ہے کہ خداوند نے ان کے پچھڑے بنانے کے سبب ۔۔۔۔۔ لوگوں پر مری بھیجی ۔ ایسا ہی لیکھرام کی بھی تعریف پرستش تک پہنچائی گئی اور مسلمانوں کو ناحق دکھ دیا گیا۔ یہ لوگ خوب اپنے دلوں میں سمجھتے تھے کہ یہ خدا کا فعل ہے پیشگوئی کرنے والے کا منصو بہ نہیں ۔ تاہم بار بار فریاد کر کے گورنمنٹ سے اس راقم کے گھر کی تلاشی کرائی اور بہت سا بے جا شور ڈال کر گوسالہ پرستوں سے مشابہت پوری کی۔ کوئی کیا جانتا ہے کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے پر ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں کہ جو خدا نے مشابہت بیان فرمائی وہ پوری مشابہت ہے۔ پھر لیکھرام کی نسبت ایک اور الہامی پیشگوئی ہے جو رسالہ برکات الدعا کے ٹائٹل پیج کے اول اور آخر کے ورق پر درج ہے اور یہ پیشگوئی اپریل ۱۸۹۳ء میں یعنی پہلی پیشگوئی سے تین ماہ بعد کی گئی تھی ۔ اس پیشگوئی کا مختصر بیان یہ ہے کہ سید احمد خان صاحب کے۔ سی۔ ایس۔ آئی نے ایک رسالہ استجابت دعا کے انکار میں لکھا تھا اور اس کا نام رسالہ الدعا والاستجابت رکھا تھا۔ یہ رسالہ سچائی کے بالکل بر خلاف تھا اس لئے میں نے اس کے جواب میں رسالہ برکات الدعا لکھا اور اس رسالہ کے لکھنے کے وقت مجھے یہ ضرورت پیش آئی کہ دعا کے قبول ہونے کا سید صاحب کے آگے کوئی نمونہ پیش کروں۔ سوخدا کے فضل سے انہیں دنوں میں لیکھرام کے بارے میں میری دعا قبول ہو چکی تھی۔ سو میں نے برکات الدعا کے ٹائٹل پیج میں یہ نمونہ پیش کر دیا۔ برکات الدعا کے پڑھنے والے جب اس رسالہ کو کھولیں گے تو ٹائٹل پیج کے پہلے صفحہ پر ہی جو اندر کا صفحہ ہے رنگین کاغذ پر یہ لکھا ہوا پائیں گے۔ نمونہ دعائے مستجاب اسی وجہ سے اس رسالہ کا نام برکات الدعار کھا گیا تھا کہ اس میں دعا کی برکتوں کا نمونہ پیش کیا گیا۔ اس صفحہ میں لیکھرام کے حق میں یہ عبارت ہے کہ میں اقرار کرتا ہوں کہ اگر جیسا کہ معترضوں نے خیال فرمایا ہے (لیکھرام کے متعلق ) پیشگوئی کا ماحصل آخر کار یہی نکلا کہ کوئی معمولی آپ آیا یا معمولی طور پر کوئی درد ہوا یا ہیضہ ہوا اور پھر اصلی حالت صحت کی قائم ہو گئی تو وہ پیشگوئی متصور نہیں ہوگی ۔ پس اس صورت میں میں بلا شبہ اس سزا کے لائق ٹھہروں گا جس کا ذکر میں نے کیا ہے لیکن اگر پیشگوئی کا ظہور اس طور سے ہوا جس میں قہر الہی کے نشان صاف صاف اور کھلے کھلے طور پر دکھائی دیں تو پھر سمجھو کہ یہ خدا تعالی کی طرف سے خروج باب ۳۲ آیت ۳۵ - (ناشر)