عصمتِ انبیاءؑ — Page 705
ترجمہ فارسی عبارات صفحہ ۲۱۱۔نہ میں رسول ہوں اور نہ ہی میں کوئی نئی کتاب لایا ہوں صفحہ ۲۱۴۔میں تو بن گیا تو میں بن گیا۔میں تن بنا تو جان بن گیا تا بعد میں کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ میں کوئی اور ہوں اور تو کوئی اور ہے صفحہ ۲۲۱۔جب طاعون خدا کی طرف سے آیا تو اُسے عزت کی نظر سے دیکھ اے فاسق تو آپ ملعون ہے اس کا نام ملعون کیوں رکھتا ہے۔یہ توبہ کا زمانہ اور اصلاح اور ترکِ گناہ کا وقت ہے (اب بھی) جو بدی سے چمٹا رہے مجھے اس کا انجام اچھا معلوم نہیں ہوتا صفحہ ۲۳۴۔عقلمند جو کچھ کرتا ہے بیوقوف بھی آخر وہی کرتا ہے لیکن بہت خواری اٹھانے کے بعد صفحہ ۲۴۴۔خوانِ نعمت اور چیز ہے خشک روٹی اور چیز ہے اے بے سمجھ ! سوکھی روٹی کھانے کے قابل نہیں ہوتی۔دوستوں کو فضل وکرم سے عمدہ نعمتیں ملتی ہیں لیکن غیروں کو سوکھی روٹی کے ٹکڑے ہی ملتے ہیں۔اس خشک روٹی کو کتوں کے آگے بھی ڈالتے ہیں اور خوان نعمت کو لطف کے ساتھ عزیزوں کے سامنے لے جاتے ہیں۔تو اس سوکھی روٹی کو چھوڑ، ہوش کر عقل کر۔اگر عقلمند ہے تو خوان نعمت کا طلب گار بن صفحہ ۴۲۶۔ایسے علم و فہم پر رونا چاہیے