اسلام (لیکچر سیالکوٹ)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 258 of 597

اسلام (لیکچر سیالکوٹ) — Page 258

روحانی خزائن جلد ۲۰ ۲۵۶ لیکچرلدھیانہ ہے؟ اگر تم یہی فیصلہ دیتے ہو کہ ہاں یہ مفتری کا کام ہو سکتا ہے تو پھر اس کے لئے نظیر پیش کرو۔ اگر نظیر دکھا دو۔ تو میں تسلیم کرلوں گا کہ میں جھوٹا ہوں مگر کوئی نہیں جو اس کی نظیر دکھا سکے اور اگر تم اس کی نظیر نہ پیش کر سکو اور یقیناً نہیں کر سکو گے تو پھر میں تمہیں یہی کہتا ہوں کہ خدا سے ڈرو اور تکذیب سے باز آؤ۔ یا درکھو خداتعالیٰ کے نشانات کو بدوں کسی سند کے رد کر نا دانشمندی نہیں اور نہ اس کا انجام کبھی بابرکت ہوا ہے۔ میں تو کسی کی تکذیب یا تکفیر کی پروا نہیں کرتا اور نہ ان حملوں سے ڈرتا ہوں جو مجھ پر کئے جاتے ہیں اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے آپ ہی مجھے قبل از وقت بتا دیا تھا کہ تکذیب اور تکفیر ہوگی اور خطرناک مخالفت یہ لوگ کریں گے مگر کچھ بگاڑ نہ سکیں گے۔ کیا مجھ سے پیشتر راستبازوں اور خدا کے ماموروں کو رد نہیں کیا گیا ؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر فرعون اور فرعونیوں نے ۔ حضرت مسیح علیہ السلام پر فقیہوں نے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر مشرکین مکہ نے کیا کیا حملے نہیں کئے ؟ مگر ان حملوں کا انجام کیا ہوا؟ ان مخالفوں نے ان نشانات کے مقابلہ میں کبھی کوئی نظیر پیش کی؟ کبھی نہیں ۔ نظیر پیش کرنے سے تو ہمیشہ عاجز رہے۔ ہاں زبا نہیں چلتی تھیں اس لئے وہ کذاب کہتے رہے۔ اسی طرح پر یہاں بھی جب عاجز آگئے تو اور تو کچھ نہ پیش گئی دجال کذاب کہہ دیا مگران منہ کی پھونکوں سے کیا یہ خدا تعالی کے نور کو بجھا دیں گے؟ کبھی نہیں بجھا سکتے۔ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْكَرِهَ الْكَفِرُونَ ا دوسرے خوارق اور نشانات کو وہ لوگ جو بدظنی کا مادہ اپنے اندر رکھتے ہیں کہہ دیتے ہیں کہ شاید دست بازی ہو مگر پیشگوئی میں انہیں کوئی عذر اور باقی نہیں رہتا اس لئے نشانات نبوت میں عظیم الشان نشان اور معجزہ پیشگوئیوں کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ امر توریت سے بھی ثابت ہے اور قرآن مجید سے بھی۔ پیشگوئیوں کے برابر کوئی معجزہ نہیں۔ اس لئے خدا تعالیٰ کے ماموروں کو ان کی پیشگوئیوں سے شناخت کرنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے الصف : ٩