اِعجاز احمدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 188 of 566

اِعجاز احمدی — Page 188

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۸۸ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح پیر مہر علیشاہ کی نسبت اَ تَعْصُونَ بَغْيًا مَّنْ أَتَى مِنْ مَّلِيْكِكُمْ وَقَدْ تَمَّتِ الْأَخْبَارُ وَالْآئُ تَبْهَرُ کیا تم محض بغاوت کے رو سے اس شخص کی نافرمانی کرتے ہو جو تمہارے بادشاہ کی طرف سے آیا ہے اور خبریں پوری ہو گئیں اور نشان چمک اٹھے وَقَدْ قِيلَ مِنْكُمْ يَأْتِيَنَّ إِمَامُكُمْ وَذَلِكَ فِي الْقُرْآنِ نَبَةٌ مُكَرَّرُ اور تم سن چکے کہ تمہارا امام تم میں سے ہی آئے گا اور یہ خبر تو قرآن میں کئی مرتبہ آچکی ہے أَتَانِي كِتَابٌ مِّنْ كَذُوبِ يُزَوِّرُ كِتَابٌ خَبِيثٌ كَالْعَقَارِبِ يَأْبُرُ مجھے ایک کتاب کذاب کی طرف سے پہنچی ہے۔ وہ خبیث کتاب اور بچھو کی طرح نیش زن فَقُلْتُ لَكِ الْوَيْلَاتُ يَا أَرْضَ جَوْلَرَ لُعِنُتِ بِمَلْعُونِ فَأَنْتِ تُدَمَّرُ پس میں نے کہا کہ اے گولرہ کی زمین ! تجھ پر لعنت تو ملعون کے سبب سے ملعون ہو گئی ۔ پس تو قیامت کو ہلاکت میں پڑے گی (٢) تَكَلَّمَ هَذَا النِّكْسُ كَالزَّمْعِ شَاتِمًا وَكُلُّ امْرِءٍ عِندَ التَّحَاصُمِ يُسْبَرُ اس فرومایہ نے کمینہ لوگوں کی طرح گالی کے ساتھ بات کی ہے اور ہر ایک آدمی خصومت کے وقت آزمایا جاتا ہے ا تَزْعَمُ يَاشَيْخَ الضَّلَالَةِ انَّنِي تَقَوَّلْتُ فَاعْلَمْ أَنَّ ذَيْلِى مُطَهَّرُ کیا تو اے گمراہی کے شیخ ! یہ گمان کرتا ہے کہ میں نے یہ جھوٹ بنالیا ہے؟ پس جان کہ میرا دامن جھوٹ سے پاک ہے اَتُنكِرُ حَقًّا جَاءَ مِنْ خَالِقِ السَّمَا سَيْدِى لَكَ الرَّحْمَانُ مَا أَنتَ تُنْكِرُ کیا تو اس حق سے انکار کرتا ہے جو آسمان سے آیا۔ خدا عنقریب تیرے پر ظاہر کرے گا جس چیز کا تو نے انکار کیا ہے إِذَا مَا رَأَيْنَا أَنَّ قَلْبَكَ قَدْ غَسَا فَفَاضَتْ دُمُوعُ الْعَيْنِ وَالْقَلْبُ يَضْجَرُ جب ہم نے دیکھا کہ تیرا دل سیاہ ہو گیا تو آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے اور دل بے قرار تھا اَخَذْتُمْ طَريقَ الشِّرْكِ مَرْكَزَ دِينِكُمْ اَهذَا هُوَ الْإِسْلَامُ يَا مُتَكَبِّرُ تم نے شرک کے طریق کو اپنے دین کا مرکز بنالیا۔ کیا یہی اسلام ہے؟ اے متکبر ! وَمَا أَنَا إِلَّا نَائِبُ اللَّهِ فِي الْوَرَى فَفِرُّوا إِلَيَّ وجَانِبُوا الْبَغْيَ وَاحْذَرُوا اور میں مخلوق کے لئے خدا کا نائب ہوں ۔ پس میری طرف بھا گو اور نا فرمانی چھوڑ دو اور ڈرو وَإِنَّ قَضَاءَ اللَّهِ يَأْتِي مِنَ السَّمَا وَمَا كَانَ أَنْ يُطْوَى وَيُلْغَى وَيُحْجَرُ اور خدا کی تقدیر آسمان سے آئے گی اور ممکن نہیں ہو گا کہ موقوف رکھی جائے گی اور باطل کی جائے گی اور روک دی جائے