اِعجاز احمدی — Page 185
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۸۵ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح كَبِيرُ أُنَاسٍ شَرُّهُمْ فِي زَمَانِنَا وَأَعْقَلُهُمْ شَيْطَانُ قَوْمٍ وَأَمْكَرُ بڑا بزرگ ہمارے زمانہ میں وہ ہے جو بڑا شریر ہے اور بڑا عقلمند وہ ہے جو تمام قوم میں سے ایک شیطان ہے اور سب سے بڑا مکر کر نے والا فَمَنْ يَتَّقِى مِنْهُمْ وَمَنْ كَانَ خَائِفًا أَقَلِّبُ طَرْفِى كُلَّ آن وانْظُرُ پس کون ان میں سے ڈرتا ہے اور کون خائف ہے۔ میں اپنی آنکھ ہر ایک طرف پھیر رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں وَمَنْ كَانَ فِيْهِمْ ذُو صَلَاحٍ كَنَادِرٍ فَكَانَ غَرِيْبًا بَيْنَهُمْ لَا يُوَفَّرُ اور جو شخص ان میں کچھ صلاحیت رکھتا ہوگا۔ پس وہ ان میں ایک غریب ہوگا اس کی کوئی عزت نہیں ہوتی وَ جَاءَ كَرَهْطٍ حَوْلَهُمْ عَامَةُ الْوَرَى شَطَائِبُ شَتَّى مِثْلَ عُمِّي فَانْكَرُوا (۷۳) اور عام لوگ ایک گروہ کی طرح ان کے پاس آگئے۔ متفرق گروہ جو اندھوں کی طرح تھے۔ پس انکار کیا أَنَا حُوا بِوَادٍ مَا رَأَى وَجُهَ خُضْرَةٍ وَهَلْ عِنْدَ اَرْضِ جَدْبَةٍ مَّا يُخَفِّرُ ایسے جنگل میں فروکش ہوئے جس میں سبزی کا نام ونشان نہ تھا۔ اور کیا زمین بے ثبات میں کوئی سبزہ پیدا ہو سکتا ہے؟ فَأَبْكِي عَلَى تِلْكَ الثَّلَثَةِ بَعْدَهُم عَلى زُمْرَةٍ يَقْفُونَهُمْ اَتَحَسَّرُ پس میں ان تینوں یعنی ثناء اللہ اور ہر علی ار علی حائری پر روتا ہوں اور نیز اس گروہ پر جو ان کے پیرو ہیں حسرت کرتا ہوں وَمَا إِنْ أَرَى فِيْهِمْ مَّخَافَةَ رَبِّهِمْ شُعُوبُ لِنَامِ بِالْمَلَاهِي تَمَوَّرُوا اور میں ان میں ان کے رب کا کچھ خوف نہیں دیکھتا۔ بد بخت گر و ولہو ولعب کے ساتھ ناز کر رہے ہیں وَمَاقُمْتُ فِى هَذَا الْمَقَامِ بِمُنْيَتِى وَيَعْلَمُ رَبِّي سِرَّ قَلْبِي وَيَشْعُرُ اور میں اس مقام میں اپنی خواہش سے کھڑا نہیں ہوا۔ اور میرا خدا میرے دل کے بھید کو جانتا ہے وَكُنتُ امْرَءًا أَبْغِيُّ الْحُمُولَ مِنَ الصِّبَا مَتَى يَأْتِنِي مِنْ زَائِرِينَ أُصَعْرُ اور میں ایک آدمی تھا کہ بچپن سے گوشہ گزینی کو دوست رکھتا تھا۔ جب کوئی ملنے والا میرے پاس آتا تو میں کنارہ کش ہو جاتا فَأَخْرَجَنِي مِنْ حُجْرَتِى حُكْمُ مَالِكِى فَقُمْتُ وَلَمُ أعْرِضُ وَلَمُ اَتَعَدَّرُ پس مجھے حجرہ میں سے میرے مالک کے حکم نے نکالا۔ پس میں اٹھا اور نہ میں نے اعراض کیا اور نہ تاخیر کی وَإِنِّي مِنَ الْمَوْلَى الْكَرِيمِ وَإِنَّهُ يُحَافِظُنِي فِي كُلِّ دَشْتٍ وَيَخْفِرُ اور میں خدا کی طرف سے ہوں اور خدا ہر ایک جنگل میں میری محافظت اور رہنمائی کرتا ہے