حجة اللہ — Page 253
روحانی خزائن جلد ۱۲ ۲۵۳ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نحمده ونصلى على رسوله الكريم یہ عریضہ مبارکبادی اس شخص کی طرف سے ہے جو یسوع مسیح کے نام پر طرح طرح کی بدعتوں سے دنیا کو چھڑانے کے لئے آیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ امن اور نرمی کے ساتھ دنیا میں سچائی قائم کرے اور لوگوں کو اپنے پیدا کنندہ سے کچی محبت اور بندگی کا طریق سکھائے ۔اور اپنے بادشاہ ملکہ معظمہ سے جس کی وہ رعا یا ہیں سچی اطاعت کا طریق سمجھائے اور بنی نوع میں باہمی سچی ہمدردی کرنے کا سبق دیوے۔ اور نفسانی کینوں اور جوشوں کو درمیان اٹھائے اور ایک پاک صلح کاری کو خدا کے نیک نیت بندوں میں قائم کرے جس کی نفاق سے ملونی نہ ہو اور یہ نوشتہ ایک ہد یہ شکر گذاری ہے کہ جو عالی جناب قیصرہ ہند ملکہ معظمہ والی انگلستان و هنددام اقبالها بالقابها کے حضور میں تقریب جلسہ جو بلی شصت سالہ بطور مبارکباد پیش کیا گیا ہے۔ مبارک! مبارک!! مبارک!!!