حُجة الاسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 83 of 502

حُجة الاسلام — Page 83

روحانی خزائن جلد ۶ ΔΙ اعلان مباہلہ بجواب اشتہار عبدالحق غزنوی مورخه ۲۶ شوال ۱۳۱۰ھ سچائی کا اظہار ایک اشتہار مبابله مؤرخه ۲۶ شوال ۱۳۱۰ هجری شائع کردہ عبد الحق غزنوی میری نظر سے گذرا۔ سو اس لئے یہ اشتہار شائع کیا جاتا ہے کہ مجھ کو اس شخص اور ایسا ہی ہر ایک مکفر سے جو عالم یا مولوی کہلاتا ہے مباہلہ منظور ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ القدیر میں تیسری یا چوتھی ذیقعد ۳۱۰اھ تک امرتسر میں پہنچ جاؤں گا اور تاریخ مباہلہ دہم ذیقعد اور یا بصورت بارش وغیرہ کسی ضروری وجہ سے گیارہویں ذیقعدہ ۳۱۰ ۱ قرار پائی ہے جس سے کسی صورت میں تخلف لازم نہیں ہوگا ۔ اور مقام مباہلہ عید گاہ جو قریب مسجد خان بہادر محمد شاہ مرحوم ہے قرار پایا ہے اور چونکہ دن کے پہلے حصہ میں قریبا بارہ بجے تک عیسائیوں سے درباره حقیت اسلام اس عاجز کا مباحثہ ہوگا اور یہ مباحثہ برابر بار کا دن تک ہوتا رہے گا اس لئے مکفرین جو مجھ کو کافر ٹھہرا کر مجھ سے مباہلہ کرنا چاہتے ہیں دو بجے سے شام تک مجھ کو فرصت ہوگی۔ اس وقت میں بتاریخ وہم ذیقعد یا بصورت کسی عذر کے گیاراں ذی قعد ۱۳۱۰ کو مجھ سے مباہلہ کر لیں اور دہم ذیقعد اس مصلحت سے تاریخ قرار پائی ہے کہ تا دوسرے علماء بھی جو اس عاجز کلمہ گو اہل قبلہ کو کافر ٹھہراتے ہیں شریک مباہلہ ہو سکیں جن سے محی الدین لکھو والے اور مولوی عبدالجبار صاحب اور شیخ محمد حسین بٹالوی اور منشی سعد اللہ مدرس ہائی سکول لدہانہ اور عبد العزیز واعظ لد ہانہ اور منشی محمد عمر سابق ملازم ساکن لہ بہانہ اور مولوی محمد حسن صاحب رئیس لد ہانہ اور میاں نذیر حسین صاحب دہلوی اور پیر حیدرشاہ صاحب اور حافظ عبدالمنان وزیر آبادی (۱۸ اور میاں عبداللہ ٹونکی اور مولوی غلام دستگیر قصوری اور مولوی شاہ دین صاحب اور مولوی مشتاق احمد صاحب مدرس ہائی سکول لد بانوی اور مولوی رشید احمد گنگوہی اور محمد علی واعظ ساکن بو پران ضلع گوجرانوالہ اور مولوی محمد اسحق اور سلیمان ساکنان ریاست پٹیالہ اور ظہور الحسن سجادہ نشین بٹالہ اور مولوی محمد ملازم مطبع کرم بخش لا ہور وغیرہ اور اگر یہ لوگ با وجود