حقیقة المہدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 429 of 550

حقیقة المہدی — Page 429

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۴۲۹ مہدی کے متعلق عقیدے حقيقت المهدى یہ ضروری ہے کہ میں گورنمنٹ عالیہ انگلشیہ پر ظاہر کروں کہ مہدی معہود کے بارے میں فرقہ وہابیہ کا جو اپنے تئیں اہل حدیث کے نام سے موسوم کرتے ہیں جن کا سرگر وہ مولوی ابو سعید محمد حسین بٹالوی اپنے تئیں خیال کرتا ہے کیا عقیدہ ہے اور اس بارے میں میرا اور میری جماعت کا کیا عقیدہ ہے۔ کیونکہ اس تمام اختلاف اور باہمی عداوت کی جڑ یہی ہے کہ میں ایسے مہدی کو نہیں مانتا اس لئے میں ان لوگوں کی نظر میں کافر ہوں اور میری نظر میں یہ لوگ غلطی پر ہیں۔ سو میں ذیل میں بمقابل اپنے عقیدہ کے ان لوگوں کا عقیدہ لکھتا ہوں جو مہدی کے بارے میں رکھتے ہیں۔ اگر چہ یہ عقیدہ جو مہدی کی نسبت اہل حدیث کا ہے جن کا اصلی نام وہابی ہے ان کے صد با رسالوں اور کتابوں میں پایا جاتا ہے لیکن میں مناسب دیکھتا ہوں کہ نواب صدیق حسن خان کی کتابوں میں سے اس عقیدہ کا کچھ حال بیان کروں کیونکہ مولوی محمد حسین جو ان کا سرگروہ ہے صدیق حسن خان کو اس صدی کا مجدد مان چکا ہے (دیکھو اشاعة السنه ) اور اس کی کتابوں کو ایک مجدد کی ہدایات کی حیثیت سے ہر ایک اہل حدیث کے لئے واجب العمل سمجھتا ہے اور وہ یہ ہے۔ ہمارے مخالف مولویوں کا عقیدہ میرا اور میری جماعت کا عقیدہ مہدی کی نسبت مہدی کی نسبت نواب صدیق حسن خاں اپنی کتاب مہدی اور مسیح موعود کے بارے میں جو میرا حجج الکرامہ کے صفحہ ۳۷۳ میں اور نیز اس کا بیٹا سید نور الحسن خان اپنی کتاب عقیدہ اور میری جماعت کا عقیدہ ہے وہ یہ ہے اقتراب الساعة کے صفحہ ۶۴ میں مہدی کی نسبت کہ اس قسم کی تمام حدیثیں جو مہدی کے آنے کے اہلحدیث کے عقیدہ کو اس طرح پر بیان بارے میں ہیں ہرگز قابل وثوق اور قابل اعتبار