حقیقة المہدی — Page 426
روحانی خزائن جلد ۱۴ ۴۲۶ امام الصلح کیا سبب ہے کہ ہر ایک بات میں ہم مغلوب ہیں ۔ نصوص کے ساتھ ہم مقابلہ نہیں کر سکے عقل ہماری کچھ مدد نہیں کرتی۔ آسمانی تائید ہمارے شامل حال نہیں۔ جب وہ پوشیدہ طور پر دُعا کریں گے اور خدا تعالیٰ کی رحمت اُن کو ضائع ہونے سے بچالے گی قبل اس کے جودہ زمانہ آوے خدا تعالی نے مجھے خبر دے دی ہے کہ بہت سے اس جماعت میں سے ہیں جو ابھی اس جماعت سے باہر اور خدا کے علم میں اس جماعت میں داخل ہیں۔ بار بار ان لوگوں کی نسبت یہ الہام ہوا ہے ۔ يَخِرُّونَ سُجَّدًا ۔ رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِینَ ۔ یعنی سجدہ میں گریں گے کہ اے ہمارے خدا! ہمیں بخش کیونکہ ہم خطا پر تھے ۔ اب میں اس کتاب کو اس دعا پر ختم کرتا ہوں ۔ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَاَنْتَ خَيْرُ الْفَرِحِينَ - آمین الراقم خاکسار مرزاغلام احمد از قادیاں یکم جنوری ۱۸۹۹ء