حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 620 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 620

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۶۲۰ تتمه بے ایمانوں کا منہ بند کرے جو کہتے ہیں کہ خدا نہیں مگر اے عزیز و ! تم جو خدا کی طلب میں لگے ہوئے ہو میں تمہیں بشارت دیتا ہوں کہ سچا خدا وہی ہے جس نے قرآن نازل کیا۔ وہی ہے جس نے میرے پر تجلّی کی اور جو ہر دم میرے ساتھ ہے۔ اے پادری صاحبان! میں آپ لوگوں کو اُس خدا کی قسم دیتا ہوں جس نے مسیح کو بھیجا اور اس محبت کو یاد دلاتا ہوں اور قسم دیتا ہوں جو آپ لوگ اپنے زعم میں حضرت یسوع مسیح ابن مریم سے رکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ ضرور میری کتاب حقیقة الوحی کو اول سے آخر تک حرف حرف پڑھ لیں اور اگر کوئی صاحب اہل علم سے نیک نیتی سے میری کتاب حقیقۃ الوحی اس شرط کے ساتھ طلب کریں گے اور قسم کھائیں گے کہ ہم اس کتاب کو اوّل سے آخر تک غور سے دیکھیں گے تو میں وہ کتاب مفت اُن کو بھیج دوں گا اور اگر اس سے تسلی نہیں ہوگی تو میں اُمید رکھتا ہوں کہ خدا کوئی اور نشان دکھائے گا کیونکہ اُس کا وعدہ ہے کہ میں اس زمانہ پر اپنی حجت پوری کروں گا ۔ اب میں ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا طالب حق کے ساتھ ہو ۔ آمین خاکس ـار میرزا غلام احمد مسیح موعود از قادیان ضلع گورداسپور ۲۰ / مارچ ۱۹۰۷ء ( مطبوعه میگزین پرلیس قادیان)