حقیقةُ الوحی — Page 607
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۶۰۷ تتمه ۔ خدا کی طرف سے جو پیشگوئی کسی ظالم کے حق میں ہوتی ہے آخر وہ پوری ہو جاتی ہے۔ نشان ۲۰۸۔ اِس ملک پنجاب میں جب دیانند بانی مبانی آریہ مذہب نے اپنے خیالات پھیلائے اور سفلہ طبع ہندوؤں کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تحقیر اور ایسے ہی دوسرے انبیاء کی تو ہین پر چالاک کر دیا اور خود بھی قلم پکڑتے ہی اپنی شیطانی کتابوں میں جابجا خدا کے تمام پاک اور برگزیدہ نبیوں کی تحقیر اور توہین شروع کی ۔ اور خاص اپنی کتاب ستیارتھ پر کاش میں بہت کچھ جھوٹ کی نجاست کو استعمال کیا اور بزرگ پیغمبروں کو گندی گالیاں دیں تب مجھے اُس کی نسبت الہام ہوا کہ خدا تعالیٰ ایسے موذی کو جلد تر دنیا سے اُٹھا لے گا ۔ اور یہ بھی الہام ہوا سيهزم الجمع ويولون الدبر یعنی آریہ مذہب کا انجام یہ ہوگا کہ خدا اُن کو شکست دے گا اور آخر وہ آریہ مذہب سے بھاگیں گے اور پیٹھ پھیر لیں گے اور آخر کا لعدم ہو جائیں گے۔ یہ الہام مدت دراز کا ہے جس پر قریباً تین برس کا عرصہ گذرا ہے جس سے اس جگہ کے ایک آریہ یعنی لالہ شرمیت کو اطلاع دی گئی تھی اور اُس کو کھلے طور پر کہا گیا تھا کہ اُن کا بدزبان پنڈت دیا نند اب جلد تر فوت ہو جائے گا چنانچہ ابھی ایک سال نہیں گذرا تھا کہ خدا تعالیٰ نے اس پنڈت بد زبان سے اپنے دین کو نجات دی اور وہ اجمیر میں مر گیا اور شرمیت کے لئے یہ ایک بڑا نشان تھا لیکن اُس نے نہ صرف اسی نشان کے فیض سے اپنے آپ کو محروم رکھا بلکہ اور بھی کئی کھلے کھلے نشان دیکھے مگر پھر بھی بدقسمتی سے اسلام قبول نہ کیا میں نے ایک علیحدہ کتاب میں جس کا نام ہے قادیان کے آریہ اور ہم ان تمام نشانوں کو لکھا ہے جن کا گواه نه صرف شرمیت ہے بلکہ قادیان کے اور ہندو بھی گواہ رویت ہیں۔ افسوس کہ ان لوگوں نے ان نشانوں سے کچھ فائدہ نہ اٹھایا۔ بلکہ شوخی اور چالا کی اور شرارت میں بہت بڑھ گئے یہاں تک کہ बापटले