حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 588 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 588

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۸۸ تتمه جو کتاب عصائے موسیٰ کے بعد بابو صاحب کی موت تک شائع ہوتی رہیں اور بابو صاحب تو عصائے موسیٰ کو تصنیف کر کے پھر اپنے الہامات کے شائع کرنے سے چپ ہو گئے مگر ان چھ برسوں میں جو عصائے موسیٰ کے بعد آج تک گذرے صد با پیشگوئیاں خدا تعالیٰ سے مجھ کو ملیں جو رسالہ ریویو آف ریلیجنز اور اخبار بدر اور اخبار الحکم قادیان میں شائع ہوتی گئیں۔ ایسا ہی میرے ۱۵۰ رسالوں میں جو وقتاً فوقتاً عصائے موسیٰ کے بعد تالیف ہوئے۔ اور ایسا ہی میری کتاب حقیقۃ الوحی میں بھی درج ہوئیں ۔ غرض یہ چھ برس بھی جو عصائے موسیٰ کی تصنیف سے بابو صاحب کی موت تک ہوتے ہیں خالی نہیں گئے اور بارش کی طرح الہام الہی برستا رہا۔ ان الہامات الہی کا خلاصہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ میں تجھے اپنے انعامات سے مالا مال کروں گا اور بہت سے تیرے دشمن تیرے رو برو ہلاک کئے جاویں گے اور اُن کے گھر ویران کر دیئے جائیں گے اور وہ حسرت اور نامرادی سے مریں گے اور جو تیری اہانت کے در پے ہے میں اُس کو ذلیل کروں گا کیونکہ میں نے یہی لکھ چھوڑا ہے کہ انجام کار میرے رسول غالب ہو جاتے ہیں۔ اور میں تیرے گھر کے تمام لوگوں کو طاعون اور زلزلے کے صدمہ سے بچاؤں گا اور تو دیکھے گا کہ میں مجرموں کے ساتھ کیا کرتا ہوں ۔ میں وہ قضا و قدرنا زل کروں گا جس سے تو راضی ہو جائے گا۔ اور آخر کار تجھے ہی فتح نصیب ہوگی اور میں بڑے بڑے حملوں کے ساتھ تیری سچائی ظاہر کروں گا۔ میں تیرے دشمنوں کے ساتھ آپ لڑوں گا۔ میں تیرے ساتھ کھڑا ہو جاؤں گا اور اُس کو ملامت کروں گا جو تجھے ملامت کرتا ہے۔ یہ لوگ تو چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو بجھا دیں مگر خدا اپنے گروہ کو غالب کرے گا۔ تو کچھ بھی خوف نہ کر میں تجھے غلبہ دوں گا۔ ہم آسمان سے کئی بھید نازل کریں گے اور تیرے مخالفوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر کو ہم وہ باتیں دکھلائیں گے جن سے وہ ڈرتے تھے۔ پس تو غم نہ کر خدا اُن کی م اس الہام کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ گھر کی چاردیوار کے اندر ہیں اور طاعون کے وقت اس گھر میں رہتے ہیں خواہ عیال اطفال ہیں خواہ خادم ہیں سب کو طاعون سے بچایا جاوے گا۔ منہ