حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 542 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 542

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۴۲ تتمه ۱۰۲) شائع کئے ہیں ایک منصف مزاج کے لئے کافی ہیں اور اگر چہ بعض بیہودہ اور نہایت لغو الہام اس کے جو ایک چھوٹی سی بیاض میں لکھتا جاتا تھا مجھ کو نہیں ملے مگر جس قد رمل گئے ہیں وہ اُس کا جھوٹ کھولنے کے لئے کافی ذخیرہ ہے اور جو پوشیدہ کئے گئے ہیں اُن کے دستیاب ہونے کی اُمید نہیں بلکہ یقین ہے کہ وہ تمام بیہودہ الہام جو جوش نفس سے میری نسبت کئے گئے تھے اُس کے ساتھ ہی دفن کئے گئے ہوں گے۔ وہ الہام جو میری نسبت الہی بخش نے عصائے موسیٰ میں لکھے ہیں جن کی نسبت وہ اپنی کتاب مذکور میں دعویٰ کرتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں منجملہ اُن کے اُس کا وہ فرضی الہام ہے جو اُس کی کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ 9ے میں درج ہے اور وہ یہ ہے۔ سلام لک تغلبون۔ يحل عليه غضب فقد هوى - فتدبر ۔ ( ترجمہ ) تیرے لئے سلام ہے تم غالب ہو جاؤ گے اور اُس پر یعنی اِس عاجز پر غضب نازل ہوگا اور وہ ضرور ہلاک ہو جاوے گا یعنی تم زندہ رہ کر اُس کی موت اور تباہی کو دیکھو گے پس سوچ لو۔ اس الہام کے معنی جیسا کہ خود الہی بخش نے جابجا اپنی کتاب میں دوسرے الہاموں کے ذریعہ سے اس کی تشریح کی ہے یہ ہیں کہ گویا اُس کی زندگی میں ہی مجھ پر غضب نازل ہوگا اور میں ہلاک ہو جاؤں گا لیکن برخلاف اس کے وہ خود میری زندگی میں ہلاک ہو گیا۔ اور ہر ایک کو معلوم ہے کہ خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں طاعون کو غضب اللہ کی موت ٹھہرایا گیا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت طاعون بنی اسرائیل پر پڑی جو مور د غضب الہی تھے اس طاعون کا مفصل حال توریت میں موجود ہے اور پھر طاعون حضرت عیسی کے بعد یہودیوں پر پڑی تھی جن پر انجیل میں غضب نازل ہونے کا وعدہ دیا گیا تھا اور اسی طاعون کا نام قرآن شریف میں رجز من السماء رکھا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے فَأَنْزَلْنَا عَلَى الَّذِيْنَ ظَلَمُوا رِجْزًا مِنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ کے یعنی ہم نے ظالموں پر طاعون کا عذاب بھیجا کیونکہ وہ فاسق تھے۔ یہ تو اللہ تعالیٰ نے کہیں نہیں فرمایا کہ اَنْزَلْنَا عَلَيْهِمُ رِجْزًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يُؤْمِنُونَ یعنی اس لئے ہم نے ان پر طاعون نازل کی کہ وہ مومن تھے البقرة :٢٠