حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 517 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 517

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۱۷ آسمان بارد نشان الوقت میگوید زمین این دو شاہد از پئے تصدیق من استاده اند نشان نمبر ۱۹۷ روشن نشان ۲۵ تتمه حقيقة پر چه اخبار بدر مورخه ۱۴/ مارچ ۱۹۰۷ء مطابق ۲۸ محرم ۱۳۲۵ھ میں ایک الہام شائع ہوا تھا جو مارچ ۱۹۰۷ء کو خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے پر پیشگوئی کے طور پر ظاہر کیا گیا تھا اور اس کی نسبت جو تفہیم ہوئی تھی وہ بھی اسی پر چہ ۱۴ار مارچ میں درج کر دی گئی تھی اور وہ الہام یہ ہے جو کہ اخبار مذکور کے صفحہ ۳ کے پہلے کالم میں درج کیا گیا ہے پچیس دن یا یہ کہ پچیس دن تک یعنی ۷ مارچ ۱۹۰۷ ء سے پھٹو میں دن یا یہ کہ ۲۵ دن تک جو ۳۱ مارچ ہوتی ہے کوئی نیا واقعہ ظاہر ہونے والا ہے اور اس الہام میں جو تفہیم ہوئی تھی وہ اسی کالم میں مندرجہ ذیل عبارت میں درج ہے اور وہ یہ ہے۔ الہام میں یہ اشارہ ہے کہ ےر مارچ ۱۹۰۷ء سے چھپیں دن پورے ہونے کے سر پر یائے مارچ سے پچیس دن تک کوئی نیا واقعہ ظاہر ہوگا اور ضرور ہے کہ تقدیر الہی اس واقعہ کو روک رکھے جب تک کہ سات مارچ ۱۹۰۷ ء سے ۲۵ دن گزر نہ جاویں یا یہ کہ ۷ مارچ سے ۲۵ دن تک یہ واقعہ ظہور میں آ جائے گا۔ اگر صرف ۲۵ دن کے لحاظ سے معنی کئے جاویں تو اس طور سے ضرور ہے کہ اس واقعہ کے ظہور کی یکم اپریل سے امید رکھی جائے کیونکہ الہام الہی کی رو سے ساتویں مارچ پچیسویں دن کے شمار میں داخل ہے۔ اس صورت میں پچیس دن مارچ کے اکتیسویں دن تک پورے ہو جاتے یہ موخرالذکر تشریح جس پر خط کھینچ دیا گیا ہے صرف اجتہادی طور پر ہے تفہیم الہی صرف اس قدر ہے کہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۷ء سے ۲۵ دن پورے ہونے کے سر پر یا / مارچ سے ۲۵ دن تک جو اس / مارچ تک ختم ہو جاتے ہیں کوئی نیا واقعہ ظاہر ہوگا۔ منہ