حقیقةُ الوحی — Page 501
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۵۰۱ تتمه حقيقة ا کے صرف دجال کو قتل کرے گا لیکن رجل فارسی ایمان کو ثریا سے واپس لائے گا جیسا کہ ایک دوسری حدیث میں بھی یہ ذکر ہے کہ آخری زمانہ میں قرآن آسمان پر اٹھایا جائے گا۔ لوگ قرآن پڑھیں گے مگر وہ اُن کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ پس وہی زمانہ رجل فارسی کا اور وہی زمانہ مسیح موعود کا ہے ۔ مگر جس حالت میں رجل فارسی یہ خاص خدمت ادا کرے گا کہ ایمان کو آسمان سے واپس لائے گا تو پھر اس کے مقابل پر مسیح موعود کی کوئی دینی خدمت ثابت نہیں ہوسکتی کیونکہ دجال کو قتل کرنا صرف دفع شر ہے جو مدار نجات نہیں مگر آسمان سے ایمان کو واپس لا نا اور لوگوں کو مومن کامل بنانا یہ افاضہ خیر ہے جو مدارا نجات ہے اور افاضہ خیر سے دفع شر کو کچھ نسبت نہیں ۔ ماسوا اس کے ظاہر ہے کہ جو شخص اس قدرا فاضہ خیر کرے گا کہ ثریا سے ایمان کو واپس لائے گا۔ اس کی نسبت کوئی عقلمند خیال نہیں کر سکتا کہ وہ دفع شر پر قادر نہیں ہو گا۔ پس یہ خیال بالکل غیر معقول ہے کہ آخری زمانہ میں افاضہ خیر تو رجل فارسی کرے گا مگر دفع شر مسیح موعود کرے گا۔ جس کو آسمان پر چڑھنے کی طاقت ہے کیا وہ زمین کے شر کو دور نہیں کر سکتا ؟ غرض اس زمانہ کے مسلمانوں کی سی غلطی قابل افسوس ہے کہ مسیح موعود اور رجل فارسی کو دو مختلف آدمی سمجھتے ہیں اور آج سے چھبیس برس پہلے خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں اس عقدہ کوکھول ۲۷ دیا ہے کیونکہ ایک طرف تو مجھ کو سیح موعود قرار دیا ہے اور میرا نام عیسی رکھا ہے جیسا کہ براہین احمدیہ میں فرمایا: يُعينى إِنِّى مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا اور دوسری طرف مجھے رجل فارسی مقرر کر کے بار بار اسی نام سے پکارا ہے جیسا کہ فرمایا ہے ان الذين صدوا عن سبيل الله ردّ عليهم رجل من فارس۔ شكر الله سعيه۔ یعنی عیسائی اور دوسرے ان کے بھائی جو لوگوں کو دین اسلام سے روکتے ہیں اس رجل فارسی یعنی اس احقر نے اُن کا رد لکھا ہے خدا اس کی اس خدمت کا شکر گذار ہے۔ اور ظاہر ہے کہ یہ کام یعنی عیسائیوں کا مقابلہ کرنا یہ اصل خدمت مسیح موعود کی ہے پس اگر رجل فارسی مسیح موعود نہیں تو کیوں مسیح موعود کا منصبی کام رجل فارسی کے سپرد کیا گیا۔ اس سے ثابت ہے کہ رجل فارسی اور مسیح موعود ایک ہی