حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 353 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 353

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۵۳ حقيقة ا خیز واول خویشتن را گن درست نکته چین را چشم می باید نخست لعنتی گر لعنت بر ما کند او نه بر ما خویش را رسوا کند لعنت اہل جفا آسان بود لعنت آن باشد که از رحمان بود ۱۵۲ نشان ۔ خدا تعالیٰ نے ایک عام طور پر مجھے مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ انی مهین من اراد اهانتک یعنی میں اُس کو ذلیل کروں گا جو تیری ذلت کا ارادہ کرے گا۔ صد بادشمن اس پیشگوئی کے مصداق ہو گئے ہیں اس رسالہ میں مفصل لکھنے کی گنجائش نہیں ۔ اُن میں سے اکثر لوگ ایسے ہیں جنہوں نے میری نسبت یہ کہا کہ یہ مفتری ہے طاعون سے ہلاک ہو گا خدا کی قدرت کہ وہ خود طاعون سے ہلاک ہو گئے اور اکثر لوگ ایسے ہیں کہ اپنا یہ الہام پیش کرتے تھے کہ ہمیں خدا نے بتلایا ہے کہ یہ شخص جلد مر جائے گا خدا کی شان کہ وہ اپنے ایسے الہاموں کے بعد خود جلد مر گئے اور بعض نے میرے پر بددعائیں کی تھیں کہ وہ جلد ہلاک ہو جائے وہ خود جلد ہلاک ہو گئے ۔ مولوی محی الدین لکھو کے والے کا الہام لوگوں کو یاد ہوگا جنہوں نے مجھے کا فرٹھیرایا اور فرعون سے تشبیہ دی اور میرے پر عذاب نازل ہونے کی نسبت الہام شائع کئے آخر آپ ہی ہلاک ہو گئے اور کئی سال ہو گئے کہ وہ اس دنیا سے گذر گئے ایسا ہی مولوی غلام دستگیر قصوری بھی مجھے گالیاں دینے میں حد سے بڑھ گیا تھا جس نے مکہ سے میرے پر کفر کے فتوے منگوائے تھے وہ بھی بیٹھے اُٹھتے میرے پر بددعا کرتا تھا اور لعنت الله على الکاذبین اُس کا ورد تھا اور اسی پر بس نہیں کی بلکہ جیسا کہ میں ابھی لکھ چکا ہوں اُس کو بھی شوق آیا کہ شیخ محمد طاہر صاحب مجمع البحار کی طرح میرے پر بد دعا کرے تا اس کی بھی کرامت ثابت ہو کیونکہ صاحب مجمع الجار کے زمانہ میں بعض نا پاک طبع لوگوں نے محض افترا کے طور پر مسیح اور مہدی ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور چونکہ وہ ناراستی پر تھے اس لئے خدا تعالیٰ نے محمد طاہر کی دعا منظور کر کے اُن کو محمد طاہر کی زندگی میں ہی ہلاک کر دیا پس اس قصہ کو پڑھ کر غلام دستگیر کو بھی شوق اُٹھا کہ آؤ میں بھی اس جھوٹے مسیح اور جھوٹے ۳۰