حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 347 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 347

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۳۴۷ حقيقة الوح کیونکہ مولوی صاحب موصوف نے کمر بستہ ہو کر میرے دعوے کی تائید میں بہت سی کتابیں تالیف کیں اور لوگوں سے مباحثات کئے اور اب تک اسی کام میں مشغول ہیں خدا اُن کے کام میں برکت دے اور اس خدمت کا اُن کو اجر بخشے ۔ آمین۔ ۱۴۹۔ نشان ۔ براہین احمدیہ صفحہ ۵۲۲ میں یہ پیشگوئی ہے۔ بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید و پائے محمدیان برمنار بلند تر محکم افتاد۔ اُس زمانہ کو پچیس برس سے بھی زیادہ گذر گیا جب یہ ۳۴۶ پیشگوئی خدائے عز و جل کی براہین احمدیہ میں شائع ہوئی تھی جس کا یہ مطلب تھا کہ تیرے اقبال کے دن آنے والے ہیں جو دین محمدی کی شان اور عزت کو بڑھا ئیں گے اور اس زمانہ میں جیسا کہ سب لوگ جانتے ہیں میں ایک زاویہ گمنامی میں مستور و مجوب تھا اور میرے ساتھ ایک بھی انسان نہ تھا اور نہ کسی کو توقع تھی کہ مجھے یہ مرتبہ ملے گا بلکہ میں خود اس آئندہ شان و شوکت سے محض بے خبر تھا اور سچ تو یہ ہے کہ میں کچھ بھی نہ تھا بعد میں خدا نے محض اپنے فضل سے نہ میرے کسی ہنر سے مجھے چن لیا۔ میں گمنام تھا مجھے شہرت دی اور اس قدر جلد شہرت دی کہ جیسا کہ بجلی ایک طرف سے دوسری طرف اپنی چپکا ر ظاہر کر دیتی ہے اور میں نادان تھا مجھے اپنی طرف سے علم دیا اور میں کوئی مالی وسعت نہیں رکھتا تھا اُس نے کئی لاکھ روپے کی میرے پر فتوحات کیں اور میں اکیلا تھا اُس نے کئی لاکھ انسان کو میرے تابع کر دیا اور زمین اور آسمان دونوں میں سے میرے لئے نشان ظاہر فرمائے۔ میں نہیں جانتا کہ اُس نے میرے لئے یہ کیوں کیا کیونکہ میں اپنے نفس میں کوئی خوبی نہیں پاتا اور میں شیخ سعدی علیہ الرحمہ کے اس شعر کو حضرت عزت میں پڑھنا اپنے مناسب حال پاتا ہوں پسند ید گانے بجائے رسند زما کهترانت چه آمد پسند میرے خدا نے ہر ایک پہلو سے میری مدد کی ہر ایک جو دشمنی کے لئے اُٹھا اُس کو نیچے گرایا۔ ہر ایک نے جو سزا دلانے کے لئے عدالتوں میں مجھے کھینچا اُن سب مقدموں میں میرے مولیٰ نے مجھے فتح دی ہر ایک نے جو میرے پر بددعا کی میرے آقا نے وہ بد دعا اُسی پر ڈال دی جیسا کہ